Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / فرقہ وارانہ فسادات میں یو پی سرفہرست

فرقہ وارانہ فسادات میں یو پی سرفہرست

نئی دہلی۔14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مملکتی وزیر داخلہ ہنس راج گنگارام اہیر نے آج لوک سبھا کو مطلع کیا کہ ملک بھر میں ریاست یو پی فسادات کے معاملہ میں سرفہرست رہا ہے جہاں گزشتہ سال فرقہ وارانہ تشدد کے سب سے زیادہ واقعات پیش آئے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2017ء میں ملک بھر میں مجموعی طور پر فرقہ وارانہ تشدد کے 882 معاملات درج کیئے گئے۔ اسی طرح 2016ء میں 703 اور 2015ء میں اس طرح کے 751 کیسس درج کیے گئے۔ ریاستی سطح پر موازنا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرقہ وارانہ کشیدگی کے سب سے زیادہ واقعات یو پی میں پیش آئے جہاں پر 195 واقعات درج کیے گئے اس کے بعد کرناٹک کا دوسرا نمبر رہا جہاں مجموعی طور پر فرقہ وارانہ فسادات کے 101 معاملات درج کیے گئے۔اسی طرح بہار 65 ، راجستھان 63، اور دیگر ریاستوں میں اس طرح واقعات درج کیے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT