Thursday , January 18 2018
Home / ہندوستان / فرقہ وارانہ فسادات کے اقلیتوں پر اثرات سے وزارت اقلیتی امور ناواقف

فرقہ وارانہ فسادات کے اقلیتوں پر اثرات سے وزارت اقلیتی امور ناواقف

نئی دہلی ۔ /14 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزارت اقلیتی امور نے اپنے وجود میں آنے کے 10 سال گزر جانے کے باوجود اقلیتوں کے معیار زندگی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں باہمی روابط کے بارے میں کوئی ٹھوس مطالعہ نہیں کیا اور نہ ہی حقیقی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ مرکزی وزارت اقلیتی امور کی اس نااہلی اور لاپرواہی نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو حیرت زدہ کر

نئی دہلی ۔ /14 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزارت اقلیتی امور نے اپنے وجود میں آنے کے 10 سال گزر جانے کے باوجود اقلیتوں کے معیار زندگی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں باہمی روابط کے بارے میں کوئی ٹھوس مطالعہ نہیں کیا اور نہ ہی حقیقی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ مرکزی وزارت اقلیتی امور کی اس نااہلی اور لاپرواہی نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو حیرت زدہ کردیا ہے ۔ اقلیتوں کو اختیارات کی فراہمی وسماجی انصاف سے متعلق پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی نے اپنی جائزہ رپورٹ میں کہا کہ فرقہ وارانہ فسادات سے مسلمانوں پر مرتب ہونے والے اثرات سے مرکزی وزارت اقلیتی امور لاعلم ہے ۔

TOPPOPULARRECENT