Wednesday , January 24 2018
Home / جرائم و حادثات / فرقہ وارانہ فساد میں مبینہ ملوث نوجوان کی گرفتاری

فرقہ وارانہ فساد میں مبینہ ملوث نوجوان کی گرفتاری

حیدرآباد۔/11مارچ، ( سیاست نیوز) سال 2010ء میں پرانے شہر میں پیش آئے فرقہ وارانہ فساد میں مبینہ طور پر ملوث ایک نوجوان کو ٹاسک فورس پولیس نے سعودی عرب سے واپسی پر گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب 23سالہ سید عرفان ساکن نئی سڑک شاہ علی بنڈہ پرانے شہر میں پیش آئے فرقہ وارانہ فساد کے دوران دو افراد کے قتل اور دو اقدام قتل کے واقعات میں مبینہ مل

حیدرآباد۔/11مارچ، ( سیاست نیوز) سال 2010ء میں پرانے شہر میں پیش آئے فرقہ وارانہ فساد میں مبینہ طور پر ملوث ایک نوجوان کو ٹاسک فورس پولیس نے سعودی عرب سے واپسی پر گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب 23سالہ سید عرفان ساکن نئی سڑک شاہ علی بنڈہ پرانے شہر میں پیش آئے فرقہ وارانہ فساد کے دوران دو افراد کے قتل اور دو اقدام قتل کے واقعات میں مبینہ ملوث تھا۔ پولیس نے بتایا کہ سید عرفان نے 29مارچ 2010ء کو شاہ علی بنڈہ روڈ پر یہ وارداتیں انجام دیا تھا۔

مذکورہ مقدمات کی تحقیقات اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کی گئی تھی اور عرفان ان واقعات کے فوری بعدسعودی عرب روانہ ہوگیا اور وہاں پر سیلس مین کی حیثیت سے ملازمت کررہا تھا۔ حیدرآباد واپس لوٹنے کی اطلاع پر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے اسے گرفتار کرلیا اور مزید کارروائی کیلئے ایس آئی ٹی پولیس کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT