Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا ناقابل برداشت :رابڑی

فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا ناقابل برداشت :رابڑی

پٹنہ ۔20مارچ(سیاست ڈاٹ کام)بہار کی سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی نے آج کہا کہ لوک سبھا اور اسمبلی ضمنی انتخابات میں شکست کی وجہ سے بی جے پی کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ اور اشونی کمار چوبے ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں، جس کو کبھی بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔آر جے ڈی قانون ساز کونسل کی رہنما رابڑی دیوی نے کہا کہ مرکزی وزیر مسٹر سنگھ نے ارریہ لوک سبھا ضمنی انتخابات کے بعد ماحول کو خراب کرنے کے لئے کہا تھا کہ اگر آر جے ڈی کا امیدوار کامیاب ہوا تو ارریہ آئی ایس آئی کا مرکز بن جائے گا۔ ذمہ دار عہدہ پرفائز کسی بھی شخص کیلئے اس طرح کا بیان دینا مناسب نہیں ہے ۔رابڑی نے کہا کہ اسی طرح بی جے پی کے ریاستی صدر نتیانند رائے نے بھی ارریہ میں قابل اعتراض بیان دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT