Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / فرقہ پرستوں سے اقلیتیں پریشان

فرقہ پرستوں سے اقلیتیں پریشان

نظام آباد ۔ 5 ۔ مارچ ( پریس نوٹ ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سرکاری ترجمان قاضی سید ارشد پاشاہ نے بی جے پی کی قیادت میں مرکزی حکومت ملک میں فرقہ پرستی کے سیلاب کو روکنے سے چشم پوشی کرنے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سارے ملک میں زہریلے سانپ رینگتے ہوئے عوام کو ڈسنے کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں ۔ بی جے پی کی سرپرست آر ا

نظام آباد ۔ 5 ۔ مارچ ( پریس نوٹ ) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سرکاری ترجمان قاضی سید ارشد پاشاہ نے بی جے پی کی قیادت میں مرکزی حکومت ملک میں فرقہ پرستی کے سیلاب کو روکنے سے چشم پوشی کرنے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سارے ملک میں زہریلے سانپ رینگتے ہوئے عوام کو ڈسنے کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں ۔ بی جے پی کی سرپرست آر ایس ایس کے رہنمایانہ خطوط پر مرکزی سرکار عمل کررہی ہے ۔ جس کی وجہ سے ملک میں مسلمانوں کی جان و مال کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔ ملک کی ہر ریاست میں آر ایس ایس کے پرچارک اور قائدین ریالیوں اور جلسوں کا اہتمام کر کے فرقہ وارانہ فسادات کروانے کیلئے کوشاں ہیں جس کی وجہ نہ صرف مسلمانوں بلکہ عیسائی طبقہ بھی پریشان ہے ۔ ملک میں سیکولرازم ، سوشلزم ، قومی ہم آہنگی ، جمہوریت کو مسترد کرتے ہوئے آر ایس ایس اور بی جے پی نے ہندوتوا ، ہندو راج کے قیام کیلئے آتش بیانی کرتے ہوئے امن و عامہ کیلئے زبردست خطرہ بن گئے ہیں ۔ قاضی سید ارشد پاشاہ نے ملک کی تمام سیکولر پارٹیو ں، سیاسی سماجی ، ثقافتی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ ملک کی موجودہ صورتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لیں اور ملک میں قومی یکجہتی کو مستحکم کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر آجائیں چونکہ ملک میں مرکزی حکومت پر بی جے پی کا قبضہ ہے اور آر ایس ایس کے احکام پر مرکزی وزراء عمل پیرا ہیں تو ضرورت اس بات کی ہے کہ سیکولرازم ، سوشلزم ، جمہوریت پر ایقان رکھنے والی جماعتیں وقت ضائع نہ کریں ۔ بلکہ فرقہ پرست عناصر کی کی کارستانیوں کو بریک لگانے کیلئے حرکت میں آجائیں کیونکہ وقت کا یہی تقاضہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT