Sunday , September 23 2018
Home / فرقہ پرستوں کو اقتدار سے دور رکھنے کانگریس کا ساتھ دیں

فرقہ پرستوں کو اقتدار سے دور رکھنے کانگریس کا ساتھ دیں

میدک۔23اپریل( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قمر الاسلام وزیر بلدی نظم و نسق و میناریٹی ویلفیر حکومت کرناٹک و الیکشن ابزرور فار تلنگانہ نے کہا کہ ملک میں جاری انتخابات کافی اہمیت کے حامل ہیں ۔ ایک طرف زعفرانی پارٹی کے خظرناک سیاستدان نریندر مودی ہے تو دوسری طرف سیکولرازم کی پابند جماعت کانگریس پارٹی کی صدر محترمہ سونیا گاندھی ۔ اب عوام بالخصو

میدک۔23اپریل( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قمر الاسلام وزیر بلدی نظم و نسق و میناریٹی ویلفیر حکومت کرناٹک و الیکشن ابزرور فار تلنگانہ نے کہا کہ ملک میں جاری انتخابات کافی اہمیت کے حامل ہیں ۔ ایک طرف زعفرانی پارٹی کے خظرناک سیاستدان نریندر مودی ہے تو دوسری طرف سیکولرازم کی پابند جماعت کانگریس پارٹی کی صدر محترمہ سونیا گاندھی ۔ اب عوام بالخصوص اقلیتوں کو سونچنا چاہیئے کہ بلالحاظ مذہب و ملت ایک جُٹ ہوکر اپنا قیمتی ووٹ 30اپریل کی صبح کانگریس کے حق میں استعمال کریں ۔ حلقہ پارلیمنٹ میدک سے ڈاکٹر شراون کمار ریڈی اور حلقہ اسمبلی میدک سے ایم وجئے شانتی کو بھاری اکثریت سے منتخب کریں ۔ جناب قمر الاسلام میدک کے جی کے آر گارڈنس میں میناریٹی کانگریس کمیٹی کے زیراہتمام مقامی مسلمانوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے فرقہ پرست قائدین کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے آپس میں متحدہ طور پر کانگریس کا ساتھ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک سیکولر جماعت ہے جبکہ ہندوتوا کے انتخابی منشور میں رام مندر اور یکساں سیول کوڈ جیسے نکات شامل ہیں جبکہ کانگریس ملک کی ہمہ جہتی ترقی کی پابند ہے ۔ تلگانہ کی مقامی جماعت ٹی آر ایس اور اس کے بانی کے سی آر سے متعلق جناب قمر الاسلام نے کہا کہ تلنگانہ کے حصول کیلئے یہ ایک تحریک تھی اور تلنانہ دینے کے بعد یہ تحریک سیاسی جماعت بن گئی ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کے سی آر ایک دھوکے باز قائد ہیں ۔ کانگریس سے انہوں نے دھوکہ کیا ‘ یہ دو منہ کے سانپ کے مانند ہے ۔ مسٹر کے سی آر نے کہا تھا کہ تحریک کی کامیابی کے بعد ٹی آر ایس کو کانگریس میں ضم کردیا جائے گا اور کہا تھا کہ ریاست کا وزیراعلیٰ دلت ہوگا ‘ پھر کہا جارہا ہے کہ چیف منسٹر کی کُرسی میں چمٹ جاؤنگا ۔ کے سی آر نے کانگریس کو دھوکہ دیا اور اب عوام سے ہوائی باتیں کرتے آرہے ہیں ۔ انتخابات کے بعد عوام بھی دھوکہ کھاجائے گی ۔ آخر میں مسٹر قمر الاسلام نے کہا کہ ملک کو پاک رکھنے کیلئے کانگریس کا ساتھ دیں اور نئی ریاست تلنگانہ کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے پہلی حکومت کے قیام ک یلئے کانگریس کو اقتدار پر لائیں ۔ اس جلسہ سے کانگریسی قائدین مسرز محمد عارف حسین ‘ جی کرشنا گوڑ نے بھی مخاطب کیا ۔ جناب قمر الاسلام کے ہمراہ کرناٹک کانگریس قائدین مسرز سلیمان سیٹھ ‘ اصغر احمد بھی موجود تھے ۔ مقامی قائدین مسرز ٹی چندرا پال ‘ محمد خالد ‘ محمد حسین ‘ مدھو سدن راؤ ‘ میر برکت علی احسان ‘ سمیع اللہ خان لالو ‘ یادل قریشی ‘ موہن گوڑ ‘ سریندر گوڑ ‘ سکریٹری پی سی سی چودھری سپرابھات راؤ ‘ جی انجنیلو گوڑ ‘ ایم انجنیلو ‘ کنڈہ سرینو ‘ محمد سلیم ‘ محمد حفیظ الدین ‘ ریلائنس سلیم کیعلاوہمسلمانوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔ بعد ازاں اجلاس مقامی حفاظ کرام کو تہنیت پیش کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT