Tuesday , November 13 2018
Home / اضلاع کی خبریں / فرقہ پرستوں کو سبق سکھانا ، وقت کا اہم تقاضہ

فرقہ پرستوں کو سبق سکھانا ، وقت کا اہم تقاضہ

مودی اور کے سی آر نے ہر موڑ پر عوام کو دھوکہ دیا، ونپرتی میں اقلیتی اجلاس سے چنا ریڈی کا خطاب

ونپرتی۔/7نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکز اور ریاست میں مسلمانوں کی فلاح وبہبود کیلئے کانگریس پارٹی ہمیشہ کوشاں رہی ہے۔ کے سی آر نے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کے نام پر دھوکہ دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اے آئی سی سی سکریٹری سابق ایم ایل اے ونپرتی ڈاکٹر جی چنا ریڈی نے کیا۔ آج مستقر ونپرتی کے اسٹار فنکشن ہال میں شہر ونپرتی کے اقلیتوں اور تمام مساجد کے ذمہ داروں کے ساتھ اجلاس کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی نظامت ریاض محمد نے کی۔ اجلاس سے چنا ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کو پھر ایک مرتبہ دھوکہ دینے کیلئے کے سی آر کمر بستہ ہورہے ہیں۔ مرکز میں نریندر مودی اور ریاست میں کے سی آر نے عوام کو ہر اعتبار سے دھوکہ دیا ہے۔ اگر کے سی آر کو مسلمانوں سے محبت ہوتی تو وہ نریندر مودی سے 12 فیصد تحفظات منظور کرواسکتے تھے۔ کے سی آر نے مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک کے لئے استعمال کیا ہے۔ کانگریس پارٹی کاڈسمبر میں اقتدار پر آنا یقینی ہے۔ چنا ریڈی نے ونپرتی میں غریب مسلمانوں کو شادی خانہ کی تعمیر کیلئے ضروری اقدامات کرنے کا تیقن دیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ سے سیکولرازم کی علمبردار ہے۔ ریاست میں اور مرکز میں سیکولر پارٹی کو کامیاب کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر ونپرتی میں امن بھائی چارہ کے فروغ کیلئے ہم سب کو متحد ہونے کی ضرورت ہے اور متحد ہوکر کانگریس پارٹی کو مرکز اور ریاست میں اقتدار پر لاکر ہندوستان سے فرقہ پرست طاقتوں کو سبق سکھانے کا وقت اہم تقاضہ ہے۔ اس موقع پر تمام مساجد کے صدور ، معتمدین جناب یوسف، محمد افضل الدین، مولانا محمود الحق قاسمی، جناب محسن، سید اختر، محمد انیس، قمر میاں، محمد بابا، محمد عبدالصمد، محمد شکیل، محمدرفیق احمد کے علاوہ کانگریس پارٹی کے قائدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT