Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / فرقہ پرستوں کی سازش کو ناکام بنانے سرسید کی حکمت کو اپنانے پر زور

فرقہ پرستوں کی سازش کو ناکام بنانے سرسید کی حکمت کو اپنانے پر زور

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز اسوسی ایشن کی تقریب، سرکردہ شخصیتوں کا خطاب
حیدرآباد۔29اکٹوبر(سیاست نیوز) علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز اسوسیشن کے زیر اہتمام دوصد سالہ تقریب اُردو ہال حمایت نگر میںمنعقد ہوئی۔ صدر اسوسیشن جنا ب آصف پاشاہ کے علاوہ سابق وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر سلیمان صدیقی‘ سجاد شاہد ‘ نائب صدر شاہد حسین‘ جنا ب عثمان احمد خان‘جناب محمد زاہد نے مخاطب کیا۔ نواب اقبال علی خان کی قرات کلام پا ک سے تقریب کا آغاز ہوا جبکہ علی گڑھ یونیورسٹی کے ترانے پر تقریب کا اختتام ہوا۔اپنے صدراتی خطاب میںجناب آصف پاشاہ نے کہاکہ تمام شعبہ حیات میںمہارت حاصل کرنے کے بعد یونیورسٹی کا قیام عمل میںلانے والی شخصیت سرسید احمد خان تھے، حیدرآباد علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے حمایتوں کا سب سے بڑا مرکز ہے ۔ اور ہر سال سرسید کے یوم ولادت کا اہتمام کیاجاتا ہے جبکہ فرقہ پرست اور فاسٹ طاقتیں ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کو برباد کرنے کی سازش کررہے ہیں۔ ہمیںان کے منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے سرسیدکی حکمت عملی کو اپنانے کی ضرورت ہے۔پروفیسر سلیمان صدیقی نے کہاکہ سرسید نے جس وقت مسلمانوں کو عصری علوم سے جوڑا تھا اس وقت ساری دنیامیںمسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کرنے کی کوششیںکی جارہی تھی اور ان کے خلاف فتوی بھی جاری کیاگیا مگرعزم و حوصلے کے ساتھ سرسید نے اپنے مشن کو جاری رکھا۔ عثمان احمد خا ن نے سرسید کے تفسیر قرآن کا بھی تذکرہ کیا ۔دیگر مقررین نے بھی سرسید احمد خان کے کارناموں کو قابل تقلید قراردیا۔

TOPPOPULARRECENT