Tuesday , September 25 2018
Home / سیاسیات / فرقہ پرستی اور انتشار کی سیاست باعث تشویش: کانگریس

فرقہ پرستی اور انتشار کی سیاست باعث تشویش: کانگریس

ہوڑا۔ 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس اور مرکز نے بی جے پی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کانگریس نے آج الزام عائد کیا کہ دونوں حکومتیں فرقہ پرستی پر مبنی انتشار کی سیاست کررہی ہیں۔ کانگریس کے ریاستی صدر ادھیر چودھری نے کہا کہ بردوان دھماکہ مسئلہ پر ریاست میں فرقہ وارانہ خطوط پر سیاست منقسم ہوگئی ہے۔ ریاست می

ہوڑا۔ 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس اور مرکز نے بی جے پی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کانگریس نے آج الزام عائد کیا کہ دونوں حکومتیں فرقہ پرستی پر مبنی انتشار کی سیاست کررہی ہیں۔ کانگریس کے ریاستی صدر ادھیر چودھری نے کہا کہ بردوان دھماکہ مسئلہ پر ریاست میں فرقہ وارانہ خطوط پر سیاست منقسم ہوگئی ہے۔ ریاست میں دھماکے اور شاردار اسکام جیسے مسائل موجود ہیں۔ حکومت ان مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ مدرسوں پر الزام عائد کیا جارہا ہیکہ وہ دہشت گردوں کو پیدا کررہے ہیں اور قوم دشمن سگرمیوں کو حوا دے رہے ہیں۔ انہوں نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ وہ قوم دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کی نشاندہی کرکے انہیں منظرعام پر لائیں۔ کسی ایک طبقہ پر الزام عائد کرنا مناسب نہیں۔ بردوان دھماکہ کو ریساتی حکومت کی ناکامی قرار دیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT