Monday , July 16 2018
Home / ہندوستان / فرقہ پرستی ختم کرنااور بھائی چارہ کا فروغ ضروری: نیشنل موؤمنٹ فرنٹ

فرقہ پرستی ختم کرنااور بھائی چارہ کا فروغ ضروری: نیشنل موؤمنٹ فرنٹ

نئی دہلی،13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)نیشنل موومنٹ فرنٹ (این ایم ایف) ملک کی آزادی کی وراثت کو سنبھالنا، ہندوستان کو جوڑنا، فرقہ پرستی کا زہر ختم کرنا، بھائی چارہ کوبڑھاوا دینا، انٹلی جنسی، اورسوشل اکٹیوسٹوں کے درمیان دوری کم کرنااور سوشل سائٹوں پر گمراہ کن مواد کے خلاف مہم چھیڑنا فرنٹ کا اہم مقصد ہے اور اس پر سنجیدگی سے کام کرے گا۔فرنٹ کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر سوربھ واجپئی نے کہاکہ اس سلسلے میں دہلی میں گاندھی آشرم میں دو روزہ کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے اور اس دو روزہ کیمپ میں ملک کے آٹھ صوبوں سے کسٹوڈین ممبران شامل ہورہے ہیں۔ اس فرنٹ میں تمام وہ لوگ شامل ہیں جو ملک سے محبت کرتے ہیں اور ملک کو گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ملک اس وقت نفرت کی سیاست کا شکار ہے ، جہاں جھوٹ، نفرت، تشدد اور مختلف ناموں سے ملک کے ماحول کو خراب کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب سے موجودہ حکومت برسراَقتدار آئی ہے وہ تاریخ میں مسلسل چھیڑ چھاڑکرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تاریخ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنا ایساہی جیسا کہ قوم کو جہالت میں دھکیلنا۔ این ایم ایف اس ضمن میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں آئے گا مورخوں کے ساتھ مل کر اس کا مقابلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ تاریخ کیسی بھی ہو وہ ملک کا حصہ ہوتی ہے اور اسے تبدیل نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہاکہ این ایم ایف تاریخ میں چھیڑ چھاڑ کی ناپاک کوشش سے بھی فکر مند ہے اور ہندوستان کے نامور مورخوں کے ساتھ کام کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ لوگوں کو صحیح تاریخ کا علم رہے ۔

TOPPOPULARRECENT