فرقہ پرستی کیخلاف سیکولر طاقتوں سے متحد ہوجانے کی اپیل

کولکتہ۔ 28 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی سیاست بتدریج برسراقتدار ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان صف آرائی کی سمت بڑھ رہی ہے جبکہ ریاستی کانگریس قائدین کے ایک حصہ نے فرقہ پرست سیاست کو روکنے کے لئے سیکولر طاقتوں کے متحد ہوجانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نامور کانگریس قائد عبدالمنان نے کہا کہ فرقہ پرست سیاست پر قابو پانے کی

کولکتہ۔ 28 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کی سیاست بتدریج برسراقتدار ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان صف آرائی کی سمت بڑھ رہی ہے جبکہ ریاستی کانگریس قائدین کے ایک حصہ نے فرقہ پرست سیاست کو روکنے کے لئے سیکولر طاقتوں کے متحد ہوجانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نامور کانگریس قائد عبدالمنان نے کہا کہ فرقہ پرست سیاست پر قابو پانے کی سخت ضرورت ہے۔ ترنمول کانگریس اقلیتوں کی خوشامد کرنے والی جماعتوں کے طور پر پیش کی جارہی ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اکثریتی فرقہ بی جے پی کی تائید میں متحد ہورہا ہے۔ کانگریس اپنے قیام کے وقت سے ہی سیکولرازم کیلئے جدوجہد کرتی رہی ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ ریاست کی سیکولر طاقتیں بشمول بایاں بازو کانگریس سے اتحاد کرلیں۔ عبدالمنان نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے ہائی کمان سے ملاقات کے دوران انہوں نے یہ نظریہ پیش کیا تھا کہ کانگریس کو بنگال میں ایک سیکولر محاذ تشکیل دینا چاہئے تاکہ فرقہ پرست بی جے پی اور ترنمول کانگریس کو روکا جاسکے۔ کہنہ مشق قائد نے کہا کہ وہ اپنی قائد سے کہہ چکے ہیں کہ حالانکہ وہ بایاں بازو کا نام نہیں لینا چاہتے لیکن ان کا اشارہ اسی کی طرف ہے۔ کانگریس اور بایاں بازو کا اتحاد سیکولرازم کی خاطر کوئی نئی بات نہیں ہے۔ مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر چودھری نے تاہم کہا کہ ان کی ترجیح ریاست میں پارٹی کا تنظیمی اتحاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد فی الحال مغربی بنگال میں پارٹی کو مستحکم کرنا ہے، کیونکہ اگر کانگریس مستحکم کی جائے تو خود بہ خود سیکولر طاقتیں بھی اتنی طاقتور ہوں گی کہ فرقہ پرستی کا مقابلہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں کا مقابلہ کریں گے۔ ہمارے پاس جتنی بھی طاقت ہے، دونوں پارٹیوں کی طاقت بھی تقریباً اتنی ہی ہے۔ کانگریس کے سینئر قائد شکیل احمد خان انچارج مغربی بنگال نے کہا کہ ابھی کسی بھی پارٹی کے ساتھ کسی بھی اتحاد کی باتیں قبل از وقت ہوں گی۔ یہ یاد دلانے پر کہ کانگریس قائدین بائیں بازو سے اور دیگر دانشوروں سے متحد ہوکر شاردا چٹ فنڈ اسکام کے مسئلہ پر ایک مشترکہ پلیٹ فارم بنا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس فرقہ پرست قوتوں سے جنگ کیلئے بھی دیگر طاقتیں کے ساتھ مشترکہ پلیٹ فارم بناسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT