Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / فرقہ پرستی کے خلاف سی پی آئی طلبہ تنظیم کی دستخطی مہم

فرقہ پرستی کے خلاف سی پی آئی طلبہ تنظیم کی دستخطی مہم

حیدرآباد /3 نومبر ( سیاست نیوز ) ملک میں ہرطرف پھیلی نفرت کی فضاء کو ختم کرنے اور آپسی بھائی چارہ کے ماحول کو فروغ دینے کیلئے طلبہ تنظیم اے آئی ایس ایف نے بیڑا اٹھایا ہے اور فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے 17 نومبر کو چلو پارلیمنٹ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ بائیں بازو جماعت سی پی آئی کی طلبہ تنظیم اے آئی ایس ایف نے اس خصوص میں ملک بھر میں دستخطی مہم کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔ اس خصوص میں طلبہ تنظیم کے قومی صدر سید ولی اللہ قادری آج پنجاب کے فیروز پور میں دستخطی مہم میں حصہ لیا ۔ ولی اللہ قادری چلو پارلیمنٹ کے سلسلہ میں ملک کے دورے پر ہیں ۔ اس خصوص میں انہوں نے کہا کہ آج ملک بڑے نازک دور سے گذر رہا ہے اور ملک کو فرقہ پرستی کے جال سے بچانے کیلئے سیکولر ذہن عوام کو ایک پلیٹ فام پر آنا ہوگا ۔ اس سلسلہ میں اے آئی ایس ایف نے چلو پارلیمنٹ کے ذریعہ عوام میں شعور بیدار کرتے ہوئے فرقہ پرستوں کے ناپاک عزاء کو ناکام کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اے آْئی ایس ایف ملک کو بچانے کیلئے اپنے آپ کو وقف کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT