فرقہ پرست بی جے پی کے خلاف سیکولر طاقتوں کو متحد ہونے کی ضرورت ۔ کانگریس

چینائی ۔ 23 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : تاملناڈو کانگریس کمیٹی نے آج کہا کہ ریاست میں جمہوری اور سیکولر طاقتوں کو بی جے پی کے خلاف متحد ہوجانا چاہئے ۔ صدر پردیش کانگریس مسٹر EVKS ایلنگون نے الزام عائد کیا کہ پارلیمانی انتخابات کے موقع پر بی جے پی نے ترقی کا جو نعرہ دیا تھا ۔ اس سے راہ فرار اختیار کررہی ہے اور کہا کہ زعفرانی پارٹی اب مذہبی

چینائی ۔ 23 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : تاملناڈو کانگریس کمیٹی نے آج کہا کہ ریاست میں جمہوری اور سیکولر طاقتوں کو بی جے پی کے خلاف متحد ہوجانا چاہئے ۔ صدر پردیش کانگریس مسٹر EVKS ایلنگون نے الزام عائد کیا کہ پارلیمانی انتخابات کے موقع پر بی جے پی نے ترقی کا جو نعرہ دیا تھا ۔ اس سے راہ فرار اختیار کررہی ہے اور کہا کہ زعفرانی پارٹی اب مذہبی بنیادوں پر عوام کی صف بندی کی کوشش میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وقت تقاضہ ہے کہ آر ایس ایس ، بی جے پی کی سازشوں کے خلاف جمہوری اور سیکولر طاقتوں کو ہاتھ ملا لینا چاہئے ۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ تبدیلی مذہب کے پس پردہ سیاسی محرکات کارفرما ہیں ۔ جس کی روک تھام کے لیے موجودہ قانونی دفعات کافی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اقلیتوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے بی جے پی تفرقہ انگیز سرگرمیاں چلا رہی ہے لیکن کانگریس پارٹی اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے جدوجہد کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ تاملناڈو کے عوام انتہائی سیکولر ہیں وہ بی جے پی کی فرقہ پرست سیاست کو مسترد کردیں گے اور یہاں کے ماحول میں نفرت گھولنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

TOPPOPULARRECENT