Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / ’فرقہ پرست سیاست ، مینارٹیز کے حقوق ‘ پر سمینار

’فرقہ پرست سیاست ، مینارٹیز کے حقوق ‘ پر سمینار

حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( راست ) : شیخ عبدالستار سکریٹری تنظیم آواز کے مطابق 17 مئی 2 بجے دوپہر اردو مسکن خلوت میں سمینار بعنوان فرقہ پرست سیاست ، مینارٹیز حقوق مقرر ہے ۔ ملک میں پچھلے تین سالوں سے بی جے پی حکومت اقتدار میں آنے کے بعد فرقہ پرست طاقتوں کے حوصلے بلند ہوئے ، اسی لیے لگاتار مینارٹیز خاص طور پر مسلمانوں پر اندھا دھند حملے کررہے ہیں ۔ یو پی ، دادری میں اخلاق احمد کا واقعہ ملک کے عوام کے دلوں میں خوف پیدا کردیا ۔ لو جہاد ، گاؤ کشی کی سیاست ، گھر واپسی ، یونیورسٹیز میں مسلم ، دلت ، نوجوانوں پر ظالمانہ حملوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے ۔ جے این یونیورسٹی میں نجیب کو لاپتہ کیا گیا ، سوالات کرنے والوں کا گلہ دبایا جارہا ہے ۔ قلم کاروں پر حملے کر کے ختم کیا جارہا ہے ۔ بابری مسجد ، کشمیر کے مسائل اور بھی سنگین ہورہے ہیں ، گاندھی کے قاتل گورڈسے کی پوجا کی جارہی ہے ۔ فرقہ پرستوں پر تنقید کرنے والوں کو ملک کا غدار کہا جارہا ہے ۔ ہندو راشٹرا منانے کی کوشش ہندتوا طاقتیں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں ۔ ایسے حالات میں 17 مئی کو فرقہ پرست سیاست ۔ مینارٹیز کے حقوق کے عنوان پر مباحثہ کر کے ملک میں سیکولرازم کے بقاء کے لیے مینارٹیز طبقہ کی ترقی کے لیے ریاستی سطح پر سمینار منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس سمینار میں مہمان خصوصی معروف سماجی جہد کار محترمہ تیستاستلواد اور قومی قائدین شرکت کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT