Tuesday , December 11 2018

فرقہ پرست طاقتوں کیخلاف جنگ کیلئے سماج وادی پارٹی میں اتحاد کی شیوپال سنگھ کی اپیل

لکھنؤ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے نظرانداز قائد شیوپال یادو نے آج پارٹی اور یادو خاندان میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ملک میں فرقہ پرست طاقتوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ اب بھی نیتا جی (ملائم سنگھ) کے ساتھ ہیں۔ میں وہ سب کچھ کروں گا جس کی وہ مجھے ہدایت دیں گے۔ میں اب بھی خاندان میں اتحاد کے لئے دعا گو ہوں۔ صرف اتحاد کے ذریعہ ہی ہم فرقہ پرست طاقتوں کا سختی سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔ شیوپال کو پارٹی میں اُن کے بھتیجے اکھلیش یادو نے نظرانداز کردیا ہے۔وہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT