Wednesday , December 12 2018

فرقہ پرست طاقتوں کی صفائی ضروری : اکھیلیش

لکھنو 10 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے شروع کردہ صفائی مہم کے تناظر میں چیف منسٹر اتر پردیش اکھیلیش سنگھ یادو نے سماجوادی پارٹی ورکرس سے کہا کہ وہ فرقہ پرست طاقتوں کی صفائی کیلئے تدبر سے کام لیں۔ پارٹکی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اکھیلیش نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتوں کی صفائی کس طرح کی جانی چاہئے یہ ہمیں دیکھنا ہے ۔ یہ ہوشیار لوگ ہیں ۔ ان سے نمٹنے فراست کی ضرورت ہے ۔ سوچھ بھارت مہم کیلئے وزیر اعظم کی جانب انہیں ( اکھیلیش کو ) نامزد کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے اکھیلیش نے کسی کا نام نہیں لیا اور کہا کہ کالے دھن ‘ بیروزگاری ‘ قیمتوں میں اضافہ اور اپنے انتخابی منشور پر عمل آوری میں ناکامی جیسے مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے صفائی پر ایک بحث شروع کردی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کالا دھن ‘ بیروزگاری ‘ قیمتوں میں اضافہ اور انتخابی منشور پر عمل آوری جیسے مسائل پر بحث ہونی چاہئے ۔ اس سے سماج کی مدد ہوسکتی ہے ۔ چیف منسٹر رام منوہر لوہیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس میں ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ صفائی مہم کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی نے ہمیشہ اس کی تائید کی ہے اور وہ پہلے ہی سے اتر پردیش میں ایسا کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی نے اپنے اقتدار میں ریاست میں سب سے زیادہ شجرکاری کی ہے اور پودے لگائے ہیں۔ پارکس قائم کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT