Friday , May 25 2018
Home / شہر کی خبریں / فرقہ پرست عناصر ملک کو توڑنے کے درپے :اسرارالحق قاسمی

فرقہ پرست عناصر ملک کو توڑنے کے درپے :اسرارالحق قاسمی

کشن گنج،8دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اس وقت وطن عزیز کی صورت حال نہایت نازک اور تشویشناک دور سے گزررہی ہے اور اگر ملک کے باشعور ،سنجیدہ شہریوں نے اس پر توجہ نہیں دی تو اندیشہ ہے کہ ہندوستان کی جمہوریت کی بنیادیں ہلادی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہارممبرپارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی نے کشن گنج کے دورے کے دوران ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں ہزاروں سال سے مختلف مذاہب اور فرقے کے لوگ رہتے آئے ہیں مگر آج مٹھی بھر فرقہ پرسر عناصراس ملک کے مشترکہ کلچر کو برباد کردینا چاہتے ہیں۔ مولانا نے کہا کہ ابھی محض دوتین دن کے اندر لوجہاد،گؤرکشا وغیرہ کے نام پر کم ازکم تین ایسے واقعات ہوئے ہیں جنہوں نے حساس ہندوستانیوں کو ہلاکر رکھ دیاہے ،راجستھان میں ایک شخص جس طرح بنگال کے ایک مسلمان مزدور کو نہایت بے رحمی قتل کرتاہے اور پھر اسے پٹرول چھڑک کرجلادیتا ہے اور باقاعدہ اس کا ویڈیوبناتا ہے اور پورے ملک کے کروڑوں شہریوں کو نفرت و دشمنی کا پیغام دینا چاہتا ہے ۔ یہ واقعہ فی نفسہ اتنا دل دوز ہے کہ کوئی شخص اسے دیکھنے اور سننے کی بھی ہمت نہیں کرسکتا۔

 

نتھاری قتل عام کے
دو ملزمین کو پھانسی کی سزاء
غازی آباد ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے آج چندی گڑھ کے تاجر مہندر سنگھ پندھر اور ان کے ملازم سریندر کولی کو نتھاری قتل کیس میں 24 سالہ خادمہ کی عصمت ریزی اور قتل کے سلسلہ میں پھانسی کی سزاء سنائی ہے۔ عدالت نے کولی پر 35 ہزار روپئے کا اور پندھر پر 25 ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ 12 نومبر 2006ء کو نوئیڈا میں یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ پندھر کے مکان کے عقبی حصہ سے خواتین کی 19 نعشیں دستیاب ہوئی تھی۔ عدالت نے کولی کے خلاف 16 کے منجملہ 9 مقدمات میں سزاء سنائی ہے۔

TOPPOPULARRECENT