Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / فرقہ پرست عناصر کے عزائم کو پارہ پارہ کرنا ضروری

فرقہ پرست عناصر کے عزائم کو پارہ پارہ کرنا ضروری

کورٹلہ میں مشاورتی اجلاس سے مولانا مظہر قاسمی کا خطاب

کورٹلہ 10 /ا گسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پیار و محبت قومی یکجہتی آپسی بھائی چارگی کو فروغ دینے فرقہ پرست اور ملک دوشمن عناصر کے عزائم کو پارہ پارہ کرنے اور اُن کی قوتوں کو کمزور کرنے کیلئے ہندو مسلم سکھ عیسائی میں پیار و محبت کی فضاء کو پروان چڑھانے کے لئے جمیعتہ العلماء ہند کی جانب سے ملک گیر سطح پر 13 /ا گسٹ کو جو امن مارچ کا اہتمام کیا جارہا ہے اس ضمن میں جمیعتہ العلماء کورٹلہ کی جانب سے بھی 13 /ا گسٹ بروز اتوار گیارہ بجے دن شکاری پٹرول پمپ تا مسجد ڈاک بنگلہ ایک عظیم الشان پرُ امن ریالی نکالی جارہی ہے صد ر جمیعتہ العلما ء ضلع جگتیال مولانا سید مظہر قاسمی نے مدینہ مسجد میں منعقدہ ایک مشاورتی اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا مولانا نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ملک کے 90فیصد برادران وطن امن پسند اور خیر پسند ہیں وہ چاہتے ہے کہ ہمارے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رہے اور تمام طبقات خوش حال زندگی گزارے اور ہمارا ملک ترقی کی طرف گامزن رہے چنانچہ ہم کو ان تک پہنچنا ہے ان کے تعاون سے نفرت کے ماحول کو ختم کرنا ہے پیار و محبت کے ماحول کو عام کرنا ہے مولانا نے کہا کہ ہم مسلمانوں کو چاہئے کے اپنے بہترین اخلاق و کردار کے زریعہ برادران وطن کو متاثر کرنے کی کوشش کرے اسلام اور مسلمانوں کے تعلق سے جو غلط فہمیاں ہے اُن کو دور کرنے کی کوشش کریں اجلاس میں طئے کیا گیا کہ ریالی کو کامیاب بنانے کیلئے مسلمانوں کے علاوہ سیکولر و امن پسند برادران وطن سے ملاقاتیں کرنے کیلئے مختلف احباب پر مشتمل تین گروپ تشکیل دیئے گئے جو معززین شہر ‘صحافی برادری اور نوجوانوں سے ملاقات کرینگے اس ضمن میں ایک پریس میٹ کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا جس میں پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کو مدعو کرکے اُن کے سامنے امن مارچ کی غرض و غایت بیان کی جائے گی ریالی میں بڑے پیمانے پر فلیکسی ‘پلے کارڑس شامل کرتے ہوئے ان پر امن کے تعلق سے نعرے تحریر کئے جائیں گے جیسے ’’پیار محبت زندہ باد فرقہ پرستی مردہ باد‘‘نفرت مٹاو دیش بچاو ‘‘آو ملکر کام کریں پیار محبت عام کریں ‘‘۔فرقہ پرستی مٹانا ہے بھارت کو چمکانا ہے مذہب کے نام پر غنڈہ گردی نہیں چلے گی نہیں چلے گی اجلاس میں مولانا عبداللہ احمد قاسمی صدر جمیعت کورٹلہ مولانا عبدالکریم اسعدی امام و خطیب مسجد ڈاک بنگلہ ‘محمد رفیع الدین نائب صدر نشین مجلس بلدیہ کورٹلہ ‘محمد مبین پاشاہ ایڈوکیٹ ‘الیاس احمد خان امیر مقامی جماعت اسلامی کورٹلہ ‘محمد نجیب الدین صدر مسلم امپاورمنٹ فورم کورٹلہ ‘احمد عبدالقیوم سابق کونسلر ‘عبدالباری کرسپانڈنٹ کیرالا ہائی اسکول ‘حافظ مبشر عالم خان امام مدینہ مسجد ‘جہانگیر احمد خان ‘عبدالحمید ‘انور صدیقی ‘قاضی بلیغ الدین ‘مظفر احمد سجو ‘ابوبکر صدیقی ‘محمد عبدالروف صدر جامع مسجد ‘حافظ فیصل ‘محمد اسماعیل ‘محمد عبدالرب ‘محمد انس ‘محمد وسیم الدین ‘محمد ظہیر الدین ‘عتیق ‘حافظ محمد علی امام قبا ء مسجد کے علاوہ دیگر علماء و حفاظ موجود تھے انہوں نے برادران ملت سے کثیر تعداد میں اس ریالی میں شرکت کی خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT