Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / فرنچ اوپن بیاڈمنٹن ہندوستانیوں کا چیلنج ختم

فرنچ اوپن بیاڈمنٹن ہندوستانیوں کا چیلنج ختم

پیرس ، 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اولمپک سلور میڈلسٹ پی وی سندھو کو ایک اور سکنڈ راؤنڈ شکست کا سامنا ہوا ہے جب وہ 300,000 امریکی ڈالر والے فرنچ اوپن سوپر سیریز بیاڈمنٹن ٹورنمنٹ میں آج یہاں سنگلز کامپٹیشن میں چین کی ہی بینگ ژیاؤ کے خلاف 20-22، 17-21 سے ناکام ہوگئیں۔ 41 منٹ کے میچ میں چھٹی سیڈ سندھو اپنی حریف کا خاطر خواہ مقابلہ نہیں کرسکی ۔ مینس سنگلز میں بھی ہندوستانی کھلاڑی ہارگئے ۔

ایشین ہاکی چمپینس ٹرافی
پاکستان نے چین کو 4-0 سے ہرایا
کوانتن ، 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے ایشین ہاکی چمپینس ٹرافی میں چین کے خلاف اپنے میچ کا جارحانہ انداز سے آغاز کیا۔ 21ویں منٹ میں جسیم خان نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی۔ اس کے دس منٹ بعد ہی جسیم خان نے دوسرا گول داغ دیا۔ چوتھے کوارٹر میں بھی قومی ٹیم میچ پر چھائی رہی۔ اس کے بعد علی شان اور عرفان جونئیر نے گول کرکے پاکستان کو 4-0  سے کامیابی دلا دی۔ چین کیخلاف میچ جیتنے کے بعد پاکستانیوں نے 9 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن پاکستان میزبان ملائیشیا سے ٹکرائے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور کوریا کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

TOPPOPULARRECENT