Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / فرنچ اوپن : ثانیہ مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

فرنچ اوپن : ثانیہ مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

پیرس ، 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) ثانیہ مرزا اور لینڈر پیس کا فرنچ اوپن مکسڈ ڈبلز ٹروفی کیلئے ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کرنے کا امکان بڑھ چکا ہے کیونکہ ثانیہ اور اُن کے کروشیائی پارٹنر ائیوان دودیگ آج یہاں وسط میچ کی لغزش پر قابو پاتے ہوئے اپنے ایونٹ کے سیمی فائنلز میں پہنچ گئے ہیں۔ سکنڈ سیڈ انڈو۔کروٹ جوڑی نے کوارٹر فائنل میچ میں درمیان کی چند غلطیوں کی تلافی کرتے ہوئے ساتویں سیڈ حریفوں یونگ۔جان چان اور میکس مرنئی کو 6-1، 3-6، 10-6 سے ہرایا۔ ثانیہ نے آخری مرتبہ مکسڈ ڈبلز گرانڈ سلام ٹروفی 2014ء یو ایس اوپن میں برازیلی پارٹنر برونو سوریز کے ساتھ جیتی تھی۔ انھیں اب تھرڈ سیڈز اور مقامی پسندیدہ جوڑی کرسٹینا ملادینویچ اور پیئر۔ہیوز ہربرٹ کا سامنا کرنا ہے، جنھوں نے اپنے کوارٹرفائنل میچ میں امریکی آٹھویں سیڈز باب برائن اور کوکو وندیویگھی کو 2-6، 6-2، 13-11 سے شکست دی۔ آج دیر گئے اوپری نصف والے ڈرا میں پیس اور اُن کی سوئس پارٹنر مارٹینا ہنگس اپنا کوارٹر فائنل میچ پانچویں سیڈز ایلینا ویزنینا اور سوریز کے خلاف کھیل رہے ہیں۔ اگر پیس اور ہنگس آج جیت جائیں ، اور دونوں ہندوستانیوں کی مزید ایک کامیابی ہوجائے تو ٹائٹل کیلئے اُن کی مسابقت یقینی ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT