Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / فرنیچر شوروم میں آگ لگ گئی ‘ 2 کروڑ کا نقصان

فرنیچر شوروم میں آگ لگ گئی ‘ 2 کروڑ کا نقصان

حیدرآباد۔ 7 فروری (سیاست نیوز) سکندرآباد کے مشہور ایک فرنیچر شوروم میں ہوئی مہیب آتشزدگی کے واقعہ میں 2 کروڑ روپئے مالیتی فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا۔ مہانکالی پولیس کے بموجب منجو تھیٹر کے روبرو واقع CACHE  فرنیچر کے مالک رنبیر سنگھ گاندھی ساکن مہیندر ہلز کل رات شوروم کو مقفل کرکے مکان روانہ ہوگئے تھے۔ رات 12:30 بجے شوروم کی تیسری منزل سے اچانک مہیب آگ بھڑک اُٹھی جسکے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ مقامی عوام نے پولیس کنٹرول روم اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی جس کے نتیجہ میں کچھ ہی دیر میں دو فائر انجن جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ انسپکٹر مہانکالی کے ستیہ نارائنا نے بتایا کہ شہر سے تعلق رکھنے والے 7 فائر انجنس کو فرنیچر شوروم کی آگ پر قابو پانے کیلئے طلب کیا گیا تھا اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ تین منزلہ شوروم مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ تخمینہ لگایا گیا ہے کہ اس حادثہ میں 2 کروڑ روپئے مالیتی فرنیچر کا نقصان ہوا ہے۔ پولیس مہانکالی نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے کلوز ٹیم کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT