Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / فروغ اردو زبان کیلئے جناب زاہد علی خان سے نمائندگی

فروغ اردو زبان کیلئے جناب زاہد علی خان سے نمائندگی

حیدرآباد ۔ 16 مارچ (سیاست نیوز) اردو اکیڈیمی جدہ کے صدر جناب سید جمال اللہ قادری اور کانفیڈریشن آف مائناریٹی انسٹی ٹیوشنس کے صدر ایم ایس فاروق سکریٹری خلیل الرحمن پر مشتمل تین رکنی وفد نے جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست سے ملاقات کرتے ہوئے اردو زبان کے انگلش میڈیم اسکولس میں فروغ کیلئے بھرپور تعاون کی اپیل کی اور بتایا کہ اس ضمن میں ایک نہایت اہم سمینار جمعرات 19 مارچ کو صبح 9.30 بجے اردو مسکن آڈیٹوریم خلوت میں ہوگا۔ پروفیسر سلیمان صدیقی سابق وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی، جناب شجاعت علی ڈپٹی ڈائرکٹر دوردرشن، محترمہ اطہر سلطانہ، جناب اسلام الدین مجاہد، جناب خلیق الرحمن مہمانان ہوں گے۔ اس موقع پر اردو کی خدمات کیلئے ایوارڈس بھی عطا کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT