Friday , December 15 2017
Home / Top Stories / فرٹیلائزر و کیڑے مار دواؤں کا استعمال کم کرنے کی ضرورت

فرٹیلائزر و کیڑے مار دواؤں کا استعمال کم کرنے کی ضرورت

فصل کے لیے ادویات کا بے تحاشہ اضافہ مضرت رساں ، چیف منسٹر کا بیان
حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کاشت کرنے اور فصل اگانے میں فرٹیلائیزر و کیڑے مار دواؤں کے استعمال میں کمی کرنے کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ موجودہ حالات میں کوئی بھی چیز کھانے کے لیے عوام نقلی چیزوں سے خوف زدہ ہورہے ہیں ۔ بلکہ ڈرتے و گھبراتے ہوئے کسی چیز کو کھانے سے گریز کررہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نقلی و غیر ملاوٹی اشیاء کا حصول روز بروز بہت مشکل دہ مسئلہ بنتا جارہا ہے ۔ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ جنہوں نے آج محکمہ ہارٹیکلچر ( باغبانی ) کی کارکردگی کا اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس طلب کیا تھا ۔ اس بات پر زور دیا کہ کیمیکل اشیاء پر مبنی کھاد (فرٹیلائیزر ) وغیرہ کے استعمال میں کمی کرنے کو یقینی بنانے کے لیے کاشتکاروں ( کسانوں ) میں شعور پیدا کرنے کے اقدامات کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات دیں اور عہدیداران محکمہ ہارٹیکلچر کو پھولوں کی کاشت کے ذریعہ پیداوار میں اضافہ کرنے پر اولین ترجیح دینے کا مشورہ دیا ۔ اور بالخصوص میوؤں ، ترکاریوں ، ادرک لہسن ، ہلدی ، کے بشمول تمام چیزوں میں ملاوٹ و نقلی تیاری کا تدارک کرنے کے لیے محکمہ ہارٹیکلچر عہدیداروں کو سخت اقدامات کرنے کی ہدایات دی ۔ علاوہ ازیں چیف منسٹر نے کہا کہ ترکاریوں کی پراسسنگ کر کے حاصل کرنے کا عہدیداروں کو مشورہ دیا ۔ چیف منسٹر نے اس بات پر تاسف کا اظہار کیا کہ ترکاریاں ، میوے وغیرہ آج بھی پڑوسی ریاستوں سے ہی لائے جارہے ہیں ۔ لہذا اپنی ریاست میں ہی ترکاریوں کی کاشت اور میوؤں کی پیداوار کو یقینی بنانے کے لیے کسانوں ( کاشتکاروں ) کی ہمت افزائی کی جانی چاہئے ۔ ضرورت پڑنے پر ممکنہ حد تک سبسیڈی فراہم کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات دیں اور کیمیکل کھاد جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ سے پاک کاشتوں کو یقینی بنانے کے لیے کاشت کاروں کی ہمت افزائی کرنے کا چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے عہدیداروں کو مشورہ دیا ۔ اس موقع پر وزیر زراعت مسٹر پی سرینواس ریڈی ، وزیر عمارات و شوارع مسٹر ٹی ناگیشور راؤ ریاستی چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما کے علاوہ کمشنر محکمہ ہارٹیکلچر و دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی شریک تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT