Saturday , December 15 2018

فرگیوسن میں احتجاج کے دوران 2 پولیس عہدیدار زخمی

واشنگٹن 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فرگیوسن کے علاقہ میں تشدد کا ایک اور واقعہ رونما ہوا جہاں سیاہ فاموں نے 2 پولیس اہلکاروں پر گولی چلائی۔ یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے امریکی پولیس کا سیاہ فام شہریوں کے خلاف نسلی تعصب کی وجہ سے امتیازی سلوک کے ذریعہ ظلم و ستم ڈھائے جانے کے کئی واقعات منظر عام پر آئے ہیں اور سیاہ فام شہریوں کی جانب سے اکثر

واشنگٹن 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فرگیوسن کے علاقہ میں تشدد کا ایک اور واقعہ رونما ہوا جہاں سیاہ فاموں نے 2 پولیس اہلکاروں پر گولی چلائی۔ یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے امریکی پولیس کا سیاہ فام شہریوں کے خلاف نسلی تعصب کی وجہ سے امتیازی سلوک کے ذریعہ ظلم و ستم ڈھائے جانے کے کئی واقعات منظر عام پر آئے ہیں اور سیاہ فام شہریوں کی جانب سے اکثر و بیشتر احتجاج بھی منظم کیا جارہا ہے۔ ایک پولیس عہدیدار کے چہرہ پر گولی لگی جبکہ دوسرا عہدیدار کندھے پر گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ سینٹ لوئی کاؤنٹی پولیس سربراہ جان بیلمار نے میڈیا کو بتایا کہ گولی لگنے کے باوجود بھی 32 اور 41 سالہ پولیس عہدیدار حالانکہ ہوش میں ہیں لیکن اُن کے زخم شدید نوعیت کے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT