Monday , January 22 2018
Home / دنیا / فرگیوسن میں افریقی امریکیوں سے جانبداری اور ظلم

فرگیوسن میں افریقی امریکیوں سے جانبداری اور ظلم

واشنگٹن۔7مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے صدر بارک اوما نے افریقی امریکیوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں کیلئے مسوری کے شہر فرگیوسن کی پولیس کی سخت مذمت کی ہے اور شہری حقوق کیلئے جدید دور کی جدوجہد کے ایک حصہ کے طر پر فوجداری انصاف میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ صدر اوباما نے جنوبی کیرولائیٹا میں کئے گئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ’

واشنگٹن۔7مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے صدر بارک اوما نے افریقی امریکیوں کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں کیلئے مسوری کے شہر فرگیوسن کی پولیس کی سخت مذمت کی ہے اور شہری حقوق کیلئے جدید دور کی جدوجہد کے ایک حصہ کے طر پر فوجداری انصاف میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ صدر اوباما نے جنوبی کیرولائیٹا میں کئے گئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ’’ جو کچھ ہم نے دیکھا ہے اس کے مطابق گرگیوسن کے محکمہ پولیس نے میونسپلٹی سے ساز باز کے ساتھ آمدنی میں اضافہ کے مقصد سے گرفتاریاں اور جرمانے کیاکرتی ہے اور اس برادری کی خدمت کی مخالفت کرتی ہے ۔ اس شہر گرگیوسن میں افریقی امریکیوں کے خلاف منظم انداز میں جانبدارانہ رویہ اختیار کرتی ہے ۔

سیاہ فام افریقیوں کو اس شہر میں روکا جاتا ہے ‘ انہیں ہراساں کیا جاتا ہے ۔ ان سے بدسلوکی کی جاتی ہے ‘ انہیں اہانت آمیز نام دیئے جاتے ہیں ‘بدکلامی کی جاتی ہے اور پھر جرمانے بھی کے جاتے ہیں ‘‘ ۔ مسٹر اوبما نے کہا کہ’’ یہ طریقہ کار کچھ اس طرح منظم انداز میں بنایا گیا ہے کہ اس کے تحت انہیں ( افریقی امریکیوں کو) پکڑا جاسکے اور زیادہ سے زیادہ جرمانے عائد کئے جاسکے ۔ چنانچہ وہ بھاری جرمانے ادا کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے یا پھر انہیں دشواری ہوتی ہے تو اس صورت میں جرمانہ پر مزید جرمانہ عائد کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ رقومات حاصل کی جاتی ہیں ‘ یہ دراصل ظلم ‘ْبر و استبداد کی صورتحال ہے ‘‘ ۔صدر اوباما نے یہ تبصرے ایک ایسے وقت کئے ہیں جب امریکی اٹارنی جنرل ایدک ہولڈر نے جمعہ کو کہا تھا کہ گرگیوسن کا محکمہ پولیس تحلیل بھی کیا جاسکتا ہے ۔ امریکی محکمہ انصاف نے کہا تھا کہ اکثر سفید فام پولیس اہلکار عام طور پر جرمانوں اور فیس کے ذریعہ مقامی بلدیہ کی آمدنی میں اضافہ کے ایک حصہ کے طور پر سیاہ فام امریکیوں کو گرفتاریوں اور جرمانوں کا نشانہ بناتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT