فریاب میں خود کش حملہ، 16افراد ہلاک

کابل ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے شمالی علاقے میں ایک بم حملے کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ خود کْش حملہ تھا۔ ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ یہ حملہ منگل کو صوبہ

فریاب کے دارالحکومت میمنہ میں ہوا۔ اس صوبہ کی سرحد ترکمینستان سے ملتی ہے اور اس کی آبادی میں ازبک، ترکمانی اور پشتون باشندے شامل ہیں۔ فریاب کے گورنر محمد اللہ بادشاہ کا کہنا ہے: ’’میمنہ شہر کے مرکز میں یہ خود کش حملہ تھا جو ایسے موقع پر ہوا جب شہر میں ہفتہ وار منگل بازار لگا ہوا تھا۔

‘ انہوں نے مزید کہا: ’’دھماکہ مرکزی چوراہے پر ہوا جہاں بہت رش تھا۔ حملہ آور نے بارود سے بھری ایک گاڑی استعمال کی۔‘‘ محمد اللہ نے پندرہ ہلاکتوں کی تصدیق کی تھی۔ قبل ازیں پولیس اور طبی ذرائع نے بھی ہلاکتوں کی تعداد اتنی ہی بتائی تھی۔ بعدازاں صوبائی محکمہ صحت کے سربراہ عبدالعلی حلیم نے بتایا کہ 16 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 40 افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں میں ایک حاملہ عورت بھی شامل ہیں۔ شمالی علاقہ مشرقی اور جنوبی علاقوں کے مقابلے میں قدرے پرامن ہے لیکن اس کے بعض اضلاع میں اسلام پسند، متحارب ملیشیا اور جرائم پیشہ گروہ خاصے سرگرم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT