Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / فریحہ محمد کو سہ ملکی مارشل آرٹ چمپئن شپ میں سلور میڈل

فریحہ محمد کو سہ ملکی مارشل آرٹ چمپئن شپ میں سلور میڈل

حیدرآباد 18 فروری (راست) فریحہ محمد نے بھوٹان کے مقام تھمپو میں منعقدہ سہ ملکی انٹرنیشنل اسکوئے چمپئن شپ 2016 میں ہندوستان کی نہ صرف نمائندگی کی بلکہ شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے دو سلور میڈل حاصل کئے۔ سید محمد کی دختر اور روزری کانونٹ ہائی اسکول میں آٹھویں جماعت کی طالبہ نے رواں ماہ کے پہلے ہفتہ میں منعقدہ مذکورہ چمپئن شپ میں ریاست تلنگانہ کی نمائندگی کی ہے۔ قبل ازیں شولاپور اسکوئے فیڈریشن کی جانب سے منعقدہ آل انڈیا مارشل آرٹ میں بھی فریحہ نے شاندار مظاہرے کئے تھے تاحال وہ اپنے کیرئیر کے ابتدائی عرصہ میں 5 گولڈ میڈل اور دو سلور میڈلس حاصل کئے ہیں۔ بھوٹان میں فریحہ کی شاندار کامیابی پر دادا جناب سید عبدالغفور، نانا جناب سید عمر علی، نانی ذکیہ وحید اور افراد خاندان نے مبارکباد دینے کے علاوہ نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ہے۔

پیٹرسن سے جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی امید:گف
لندن۔18 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش ٹیم کے سابق فاسٹ بولر ڈیرن گف کا دعویٰ ہے کہ جنوبی افریقی ٹیم مستقبل قریب میں کیون پیٹرسن کا تعاقب کرسکتی ہے اور وہ جلد ہی اس ملک کیلئے کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں جہاں وہ پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ انگلش سلیکٹروں نے ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا اور یہی بات انہیں جنوبی افریقہ واپس لے جا سکتی ہے۔ ڈیرن گف کے مطابق اسی بات کو بنیاد بنا کر انہیں لالچ میں مبتلا کیا جا رہا ہے اور اس بات کا امکان موجود ہے کہ انہیں کہا گیا تو وہ اپنی مایوسی کا خاتمہ کرنے کیلئے اس موقع کو نہیں ٹھکرائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT