Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / فرینڈشپ ڈیم کیلئے ہندوستان سے افغانستان کا اظہار تشکر

فرینڈشپ ڈیم کیلئے ہندوستان سے افغانستان کا اظہار تشکر

کابل۔12جون ( سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کی سینٹ نے آج ہندوستان سے تاریخ ساز فرینڈشپ ڈیم افغانستان کے صوبہ ہیرات میں 1700کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کرنے پر اظہار تشکر کیا ۔ 4جون کو اس ڈیم کا صدر افغانستان اشرف غنی اور وزیراعظم ہند نریندر مودی نے مشترکہ طور پر افتتاح کیا تھا ۔ اپنے سپاس نامہ میں افغانستان کی قومی اسمبلی کے ایوان بالا میں ہندوستان اور اس کی عوام کا موثر تائید و امداد پر ہندوستان کا شکریہ ادا کیا ۔ جنگ زدہ ملک افغانستان میں ہندوستان کی مدد اور تائید سے فرینڈشپ ڈیم تعمیر کیا گیا ہے ۔ سپاس نامہ میں ایوان بالا نے کہا کہ افغان عوام ہندوستانی عوام کی ستائش کرتے اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے 1700کروڑ روپئے کی لاگت سے اپنے پڑوسی افغانستان کیلئے تالاب تعمیر کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT