Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ’ فرینڈ شپ وتھ سائنس ‘ پروگرام کا انعقاد

’ فرینڈ شپ وتھ سائنس ‘ پروگرام کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ڈاکٹر کے وی راؤ سائنٹفک سوسائٹی کی جانب سے آج سابقہ صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام مرحوم کے یوم پیدائش کے موقع پر ’ فرینڈ شپ وتھ سائنس ‘ پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر پروفیسر پی کے سائی پرکاش نے science is fun کے زیر عنوان سائنسی تجربات کا مظاہرہ کیا ۔ ایل وی پی ای آئی ، ڈاکٹر کے وی راؤ سائنٹفک سوسائٹی کی جانب سے بھی پروگرام کا اہتمام کیا ۔ 150 سے زائد اسکولی بچے ، مہمان ، سائنس داں ، سائنس اسکالرس ، ریسرچرس نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے رتنا سکریٹری ڈاکٹر کے وی راؤ سائنٹفک سوسائٹی نے کہا کہ یہ ایک سائنس لیاب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کا منصوبہ ایک فل فلیجڈ سائنس لائبریری قائم کرنے کا ہے تاکہ ضرورت مند طلبہ اس سے استفادہ کرسکیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT