Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / فرینڈ شپ ڈے کے دن وزیر اعظم کا دورہ تلنگانہ اطمینان بخش

فرینڈ شپ ڈے کے دن وزیر اعظم کا دورہ تلنگانہ اطمینان بخش

وزیر آئی ٹی کے ٹی آر کا ٹوئٹر ریمارک پارٹی حلقوں میں بحث کا موضوع
حیدرآباد ۔ 8۔ اگست (سیاست  نیوز) ’’فرینڈشپ ڈے کے دن وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ تلنگانہ باعث اطمینان ہے‘‘۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ کا ٹوئیٹر پر یہ ریمارک پارٹی حلقوں میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے ۔ کے ٹی آر نے کل وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر ٹوئیٹر پر لکھا تھا کہ فرینڈشپ ڈے کے موقع پر وزیراعظم کے پہلے دورہ کا ہم استقبال کرتے ہیں ۔ اس دن نریندر مودی کا تلنگانہ دورہ باعث اطمینان ہے۔ اس دورہ سے مرکز اور ریاست کے درمیان دوستی کو مزید استحکام ہوگا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس دورہ سے تلنگانہ کے ساتھ مرکز کے دوستانہ رویہ میں اضافہ ہوگا ۔ کے ٹی آر نے ٹوئیٹر پر یہ ریمارکس کس پس منظر میں کئے ، اس کا جواب تو وہی دے پائیں گے لیکن پارٹی قائدین اسے بی جے پی کے ساتھ دوستی کا اشارہ تصور کر رہے ہیں۔ فرینڈشپ ڈے کے موقع پر نہ صرف دوستی کی یاد تازہ کی جاتی ہے بلکہ نئے دوست بنائے جاتے ہیں۔ اسی طرح اس دن وزیراعظم کا دورہ اور چیف منسٹر کی ستائش سے پارٹی قائدین کو امید ہے کہ آنے والے دنوں میں تلنگانہ اور دہلی کے درمیان تعلقات مزید استوار ہوں گے۔ پارٹی کے بعض قائدین کا کہنا ہے کہ کے ٹی آر نے ٹوئیٹر پر جو لکھا ہے ، اس سے بی جے پی سے دوستی کے فیصلہ کو ان کی کھلی تائید ظاہر ہورہی ہے۔ تلنگانہ میں ٹی آر ایس کو اقلیتوں کی زبردست تائید حاصل ہوئی تھی اور بی جے پی سے دوستی کے فیصلہ سے قبل چندر شیکھر راؤ کو 2019 ء کے انتخابات پیش نظر رکھنے ہوں گے۔ بعض قائدین کا ماننا ہے کہ مرکز سے فنڈس حاصل کرنے کیلئے یہ حکمت عملی کا حصہ ہے اور کے سی آر صرف دوستی میں اضافہ کریںگے نہ کہ این ڈی اے میں شامل ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT