Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / فزیکل ایجوکیشن ٹریننگ کے لیے PE CET-2017 کا اعلان ادخال درخواست کا 24 مارچ سے آغاز ، 28 اپریل آخری تاریخ

فزیکل ایجوکیشن ٹریننگ کے لیے PE CET-2017 کا اعلان ادخال درخواست کا 24 مارچ سے آغاز ، 28 اپریل آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ کے فزیکل ایجوکیشن کالجوں کے بیچلر آف فزیکل ایجوکیشن (BPEd) اور ڈپلوما ان فزیکل ایجوکیشن (DPEd) کورسیس میں داخلوں سے متعلق منعقد ہونے والے پی ای سیٹ PE CET-2017 کے لیے کل یعنی 23 مارچ کو اعلامیہ کی اجرائی متوقع ہے اور بتایا جاتا ہے کہ 15 مئی کو مذکورہ ٹسٹس منعقد ہوں گے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اعلامیہ کی اجرائی کے بعد 24 مارچ سے آن لائن درخواستوں کی وصولی کے عمل کا آغاز ہوجائے گا اور آن لائن درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 28 اپریل ہوگی ۔ تاہم اس شیڈول سے متعلق قطعی فیصلہ 22 مارچ کو کسی بھی وقت کیے جانے کی قوی توقع پائی جاتی ہے ۔ کنوینر پی ای سیٹ 2017 پروفیسر ستیہ نارائنا نے بتایا کہ پی ای سیٹ 2017 کے جاری کئے جانے والے شیڈول کے مطابق 15 مئی کو منعقد کئے جانے والے امتحان کے لیے 6 مئی سے ہال ٹکٹس جاری کئے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں امیدوار اپنے ہال ٹکٹس ویب سائٹ tsche.ac.in کے ذریعہ ڈاؤن لوڈ بھی کئے جاسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے بھی مذکورہ ویب سائٹ کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT