Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / فزیکل ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ پی سیٹ کا 11مئی سے آغاز

فزیکل ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ پی سیٹ کا 11مئی سے آغاز

حیدرآباد۔9مارچ ( سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی نے تلنگانہ اسٹیٹ فزیکل ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ 2015( ٹی ایس پی سیٹ 2015) منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ٹسٹ کے انعقاد کے لئے دوشنبہ کو یونیورسٹی میں شیڈول جاری کردیا گیا جس کے مطابق یہ ٹسٹ 11مئی کو منعقد ہوں گے ۔ ٹی ایس پی سیٹ کمیٹی نے آج یہاں منعقدہ اپنے اجلاس میںیہ اعلان بھی کیا کہ موجودہ تعلیمی سال سے بی پی ۔ایڈ کورس کی میعاد دو سال ہوگی ۔ کمیٹی نے مطلع کیا کہ ٹی ایس پی سیٹ کے لئے 13 مارچ کو اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔ 16 مارچ سے آن لائن درخواستیں دستیاب رہیں گی اور دیرینہ جرمانہ کے بغیر درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 27اپریل ہوگی ۔ رجسٹریشن فیس 500/-روپئے ہے اور درج فہرست طبقات و قبائل کے امیدواروں کیلئے یہ فیس 350/-روپئے رہے گی ۔دیرینہ فیس کے بغیر درخواستیں داخل کرنے والے امیدوار 4مئی سے www.tspecet.org پر اپنے ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ امتحانات کی تکمیل کے ایک ہفتہ بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔ اعلامیہ کی تفصیلات اور ہدایات www.tspecet.org پر دیکھی جاسکتی ہیں ۔ کمیٹی نے مطلع کیا کہ جسمانی اہلیتی ٹسٹ صرف حیدرآباد میں منعقد ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT