Monday , June 18 2018
Home / ہندوستان / فسادات میں متاثرین کی نمائندگی وکلاء منسوبہ الزام سے بری

فسادات میں متاثرین کی نمائندگی وکلاء منسوبہ الزام سے بری

احمد آباد ۔ /15 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) 2002 ء فسادات میں متاثرین کی نمائندگی کرنے والے 5 وکلاء کو آج بار کونسل آف گجرات نے مبینہ پیشہ وارانہ غلط طرز عمل کے الزام سے بری کردیا ۔ صدرنشین انیل کیلا نے بتایا کہ 5 وکلاء کی وضاحت ملنے کے بعد بار کونسل نے اطمینان کا اظہار کیا اور ان کے خلاف مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نروڈا پاٹیہ مقدمہ

احمد آباد ۔ /15 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) 2002 ء فسادات میں متاثرین کی نمائندگی کرنے والے 5 وکلاء کو آج بار کونسل آف گجرات نے مبینہ پیشہ وارانہ غلط طرز عمل کے الزام سے بری کردیا ۔ صدرنشین انیل کیلا نے بتایا کہ 5 وکلاء کی وضاحت ملنے کے بعد بار کونسل نے اطمینان کا اظہار کیا اور ان کے خلاف مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نروڈا پاٹیہ مقدمہ 2010 ء کے ملزم پریم چند تیواری نے پیشہ وارانہ غلط طرز عمل کیلئے ایڈوکیٹس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا ۔ اس نے وکلاء مکل سنہا ، امریش پٹیل ، ایس ایچ ایئر ، شمشاد پٹھان اور سہیل ترمذی کے خلاف تادیبی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا ۔ درخواست گزار نے بار کونسل آف گجرات سے شکایت کی تھی کہ 5 وکلاء نے فسادات میں بچ جانے والے دلاور امراؤ کی درخواست دینے کے معاملے میں مقررہ قواعد کی پاسداری نہیں کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT