Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / فساد کے ملزم بی جے پی رکن اسمبلی کو Zسکیورٹی

فساد کے ملزم بی جے پی رکن اسمبلی کو Zسکیورٹی

نئی دہلی ؍ لکھنو۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) متنازعہ بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم جو مظفرنگر فسادات کے ملزم ہیں ، انھیں مرکز کی جانب سے زیڈ زمرہ کی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے ، جو ایسا اقدام ہے جس پر اپوزیشن نے آج انھیں سختی سے لتاڑا اور اسے ’’لائیسنس برائے قتل‘‘اور ’’متاثرین کے ساتھ ظالمانہ مذاق‘‘ قرار دیا ۔ مغربی اُترپردیش میں حلق

نئی دہلی ؍ لکھنو۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) متنازعہ بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم جو مظفرنگر فسادات کے ملزم ہیں ، انھیں مرکز کی جانب سے زیڈ زمرہ کی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے ، جو ایسا اقدام ہے جس پر اپوزیشن نے آج انھیں سختی سے لتاڑا اور اسے ’’لائیسنس برائے قتل‘‘اور ’’متاثرین کے ساتھ ظالمانہ مذاق‘‘ قرار دیا ۔ مغربی اُترپردیش میں حلقہ سردھانا کے ایم ایل اے سوم کو انٹلیجنس اطلاعات کو دیکھیں تو انتہاپسند عناصر نشانہ بناسکتے ہیں، چنانچہ مرکزی وزارت داخلہ نے اُنھیں سنٹرل پیرا ملٹری فورس سی آر پی ایف کے کمانڈوز کے سکیورٹی حصار کے تحت لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اُترپردیش کے آئی جی (لا اینڈ آرڈر )امریندر سنگھ سینگر نے لکھنو میں نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہمیں مرکز سے سنگیت سوم کی سکیورٹی کو زیڈ زمرہ تک بڑھادینے کیلئے مکتوب وصول ہوا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ یہ مکتوب متعلقہ ایجنسی کو بھیج دیا گیا ہے ۔ دہلی میں ذرائع نے کہا کہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اس تجویز کو منظوری دی جبکہ وہ مطمئن ہوگئے کہ سوم کی زندگی کو سنگین خطرہ لاحق ہے ۔ کانگریس لیڈر منیش تیواری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اس اقدام سے بڑھکر مضحکہ خیز کچھ نہیں ہوسکتا ۔

TOPPOPULARRECENT