Saturday , September 22 2018
Home / خواتین کا صفحہ / فش کوفتہ کری

فش کوفتہ کری

اجزاء : مچھلی بغیر کانٹے کے ایک کلو ، کٹی ہوئی پیاز دو سے تین عدد ، کٹی ہوئی ہری مرچ پانچ عدد ، پھینٹا ہوا انڈہ ایک عدد ، نمک حسب ذائقہ ، لیموں ایک عدد ، پسا ہوا دھنیا آدھا چائے کا چمچ ، پسا ہوا زیرہ ایک چائے کا چمچ ، ہلدی آدھا چائے کا چمچ ، پسا ہوا لہسن آدھا چائے کا چمچ ، ٹماٹر کا گودا آدھا کپ، آئیل حسب ضرورت ۔

ترکیب : مچھلی کے گوشت کو پیس لیں ، فرائی پین میں ایک کھانے کا چمچ آئیل گرم کرکے اس میں تھوڑی سی پیاز ، ہری مرچ اور ہرا دھنیا ڈال کر تھوڑی دیر پکائیں ۔ جب یہ نرم ہوجائیں تو نکال کر الگ رکھ دیں۔ ایک پیالے میں مچھلی کا گوشت ، انڈا ، لیموں کا رس اور پیاز کا آمیزہ شامل کرکے کوفتے بنالیں۔ کڑاہی میں آئیل گرم کریں اور ڈبل روٹی کا چورا لگاکر کوفتے فرائی کریں۔ دیگچی میں آئیل گرم کرکے پہلے پیاز سنہری کرلیں پھر ادرک ، لہسن ، پسا ہوا دھنیا ، زیرہ ، لال مرچ ، ہلدی اور ٹماٹر شامل کرکے بھون لیں۔ کوفتے ڈال کر مزید 10 منٹ تک پکانے کے بعد اُتارلیں۔ نان یا سادہ چالوں کے ساتھ پیش کریں۔

TOPPOPULARRECENT