Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / فصلوں پر حکومت کی مکمل معافی کیلئے اتم کمار کا کے سی آر سے مطالبہ

فصلوں پر حکومت کی مکمل معافی کیلئے اتم کمار کا کے سی آر سے مطالبہ

حیدرآباد ۔ /4 مئی (این ایس ایس) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی این اتم کمار ریڈی نے ٹی آر ایس حکومت سے آج چھوٹے کسانوں کو ان کی فصلوں پر دیئے گئے ایک لاکھ روپئے کے مالیتی قرضوں کی فی الفور یکمشت معافی کا مطالبہ کیا ۔ اتم کمار ریڈی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے نام اپنے کھلے مکتوب میں انہیں یاد دلایا کہ کے سی آر نے اسمبلی میں کم سے کم تین موقعوں پر وعدہ کیا تھا کہ مرکز کی جانب سے ریاست کے مالیتی واجبات اور بجٹ انتظام کی حد میں مرکز کی جانب سے اگر 0.5 فیصد اضافی چھوٹ بھی دی جائے کہ وہ فصلوں پر ایک لاکھ روپئے کے تمام ماباقی قرضہ معاف کردیں گے ۔ مرکزی کابینہ چونکہ /7 اپریل کو تلنگانہ کے مالیاتی واجبات اور بجٹ انتظام میں 3 تا 3.5 فیصد اضافہ کو منظوری دی چکی ہے جس سے حکومت تلنگانہ کو مالیاتی اداروں سے مزید 3000 کروڑ روپئے حاصل کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ چنانچہ حکومت تلنگانہ کو چاہئیے کہ مزید کسی تاخیر کے بغیر کراپ لون معاف کرے ۔

TOPPOPULARRECENT