Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / فصل کی تباہی پر کسان کی خودکشی

فصل کی تباہی پر کسان کی خودکشی

حیدرآباد /19 نومبر ( سیاست نیوز ) ضلع رنگاریڈی کے علاقہ کندکور میں ایک کسان کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کسان قرض کے بوجھ سے پریشان تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ ایشور جو پیشہ سے کسان کندکور کے علاقہ بیگم پیٹ میں رہتا تھا ۔ اس کی فصل تباہ ہوگئی تھی اور قرض کے بوجھ سے پریشان تھا ۔ 18 نومبر کے دن اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ جس کی علاج کے دوران آج موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT