Sunday , November 19 2017
Home / Top Stories / فضائیہ کا طیارہ 29 افراد کیساتھ لاپتہ

فضائیہ کا طیارہ 29 افراد کیساتھ لاپتہ

وزیر دفاع پاریکر کا دورۂ چینائی ممکن
نئی دہلی ، 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع منوہر پاریکر امکان ہے کل چینائی کے قریب تمبارم ہوائی اڈہ کا دورہ کریں گے کیونکہ انڈین ایرفورس کا اے این 32 طیارہ لاپتہ ہوگیا جس میں 29 پرسونل سوار تھے۔ (متعلقہ خبر صفحہ 5 پر)۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ پاریکر کو سربراہ فضائیہ ایئر چیف مارشل اروپ راہا بریفنگ دے چکے ہیں ، اور کل ممکنہ دورہ پر انھیں تفصیلی طور پر واقف کرایا جائے گا کہ بحریہ، ایرفورس اور کوسٹ گارڈ کی جانب سے تلاش اور بچاؤ کے ضمن میں کیا آپریشنس ہورہے ہیں۔ یہ طیارہ چینائی کے قریب سے پورٹ بلیر کو پرواز کے دوران خلیج بنگال پر فضاؤں سے لاپتہ ہوگیا، اور اس کے حشر کے تعلق سے اندیشے ہیں۔ لاپتہ طیارہ کی زبردست تلاش ہورہی ہے۔

انڈین ایر فورس کا ٹرانسپورٹ طیارہ لاپتہ
خلیج بنگال میں زبردست تلاشی کارروائی
چینائی۔/22جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین ایر فورس کا ایک ٹرانسپورٹ طیارہ آج اچانک لاپتہ ہوگیا جس میں 29 افراد بشمول عملے کے 6ارکان سوار تھے۔ یہ طیارہ چینائی سے پورٹ بلیر جارہا تھا جس کی تلاش کیلئے انڈین ایر فورس بحریہ اور کوسٹ گارڈس کی ٹیموں اور 5ایر کرافٹس اور 13بحری جہازوں ( شپس ) کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔ اس طیارہ کا مواصلاتی رابطہ تجارم فضائی اڈہ سے پرواز کے 16منٹ بعد آج صبح 8;46 بجے منقطع ہوگیا۔مذکورہ طیارہ میں 29افراد بشمول ایر فورس کے 2پائیلٹ ، نیویگیٹر کے علاوہ فوج اور بحریہ کے اہلکار سوار تھے۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ یہ طیارہ پرواز کے وقت 23,000 فٹ کی بلندی پر تھا کہ آخری رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ بحریہ کے ترجمان کیپٹن ڈی کے شرما نے بتایا کہ بچاؤ اور امدادی کارروائی کیلئے خلیج بنگال میں تلاشی شروع کردی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT