Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / فضائیہ کا مگ ۔ 23 تربیتی طیارے کو حادثہ، پائلیٹ محفوظ

فضائیہ کا مگ ۔ 23 تربیتی طیارے کو حادثہ، پائلیٹ محفوظ

جودھپور 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک مگ ۔ 23 تربیتی طیارہ جو ہندوستانی فضائیہ کی ملکیت تھا، ایک کھلے میدان میں جودھپور ۔ جیسلمیر شاہراہ پر حادثہ کا شکار ہوگیا۔ دونوں پائلیٹ محفوظ طریقے سے طیارے سے باہر چھلانگ لگانے میں کامیاب رہے جبکہ طیارہ زمین پر گر گیا۔ فضائیہ نے واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ طیارہ میں دونوں پائلیٹ سوار تھے اور وہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ 12 بجے دن جودھپور کے فوجی فضائی اڈہ سے روانہ ہوا تھا اور جودھپور سے 70 کیلو میٹر کے فاصلہ پر دیہات گوپاسر میں طیارے کا انجن شعلہ پوش ہوگیا جس کی وجہ تکنیکی خرابی تھی۔ دفتر کے ذرائع کے بموجب پائلیٹس فوری طور پر طیارے سے باہر چھلانگ لگاکر ہلاک ہونے سے محفوظ رہے۔

TOPPOPULARRECENT