Thursday , December 13 2018

فضائیہ کا ہاک طیارہ حادثہ کا شکار

باری پاڑہ (اڈیشہ ) ۔ 20 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف ) کا ایک ہاک طیارہ اڈیشہ کے ضلع میوربھنج میں حادثہ کاشکار ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا اور مغربی بنگال میں کلائی کنڈہ ہوائی اڈے سے اُڑان بھرا تھا۔ اس طیارے کا پائلٹ کسی طرح بحفاظت اُتر گیا ۔ عینی شاہدین کا بیان ہے کہ طیارہ فضاء میں شعلہ پوش دیکھا گیا اور اُس کا ملبہ دریائے سوبرنریکھا کے کناروں پر گرا ۔ طیارہ کے پائلٹ نے حادثہ سے عین قبل خود کو باہر نکال لیا جبکہ مقام حادثہ پر فائر بریگیڈ اور پولیس ٹیم نے پہونچ کر ضروری کارروائی کی ۔ اس حادثہ کی تحقیقات کیلئے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT