Friday , January 19 2018
Home / ہندوستان / فضائیہ کے ہیلی کاپٹر میں خرابی ، بھنڈ میں لینڈنگ

فضائیہ کے ہیلی کاپٹر میں خرابی ، بھنڈ میں لینڈنگ

بھنڈ5جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے گوالیار مہاراجپورہ ائیر بیس سے معمول کی پریکٹس کے لئے پرواز بھرنے والے فضائیہ کے ایک ہیلی کاپٹر میں اچانک تکنیکی خرابی آنے پر اس کو نزدیکی بھنڈ ضلع میں اتارا گیا۔ہیلی کاپٹر کی حفاظت کے لئے اضافی فورس کی تعیناتی کی گئی ہے ۔ شہر میں واقع 17 ویں بٹالین ہیلی پیڈ پر اتارے گئے اس ہیلی کاپٹر میں کیا خرابی آئی، اس کے بارے میں فضائیہ کے افسر نے کچھ بھی نہیں بتایا ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ کل گوالیار مہاراجپورہ ائیر بیس سے فضائیہ کے افسر دیپک چترویدی، آر کے ورما اور ڈی ساہو نے ہیلی کاپٹر زیڈ ڈی 4118 کی مشق کے لئے روٹین اڑان بھری تھی۔ ہیلی کاپٹر دوپہر قریب 2.30 بجے بھنڈ شہر کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔اسی وقت اس میں تکنیکی خرابی آگئی۔ ہیلی کاپٹر نے شہر کے اوپر قریب 3 چکر کاٹے ، جس کے بعد فضائیہ افسروں نے ائیر بیس کنٹرول کو اطلاع دی۔ کوتوالی تھانہ انچارج شیلیندر سنگھ کشواہا نے فضائیہ حکام سے بات چیت کے بعد ہیلی کاپٹر کی حفاظت کے لئے پولیس جوان تعینات کئے ۔

TOPPOPULARRECENT