Saturday , September 22 2018
Home / Top Stories / فضائی آلودگی سے تاج محل کا رنگ پھیکا پڑنے کا انکشاف

فضائی آلودگی سے تاج محل کا رنگ پھیکا پڑنے کا انکشاف

واشنگٹن 11 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی و امریکی ریسرچرس کا ادعا ہے کہ فضاء میں پائے جانے والے کاربن کے اجزا اور دھول کی وجہ سے عالمی عجائبات میں شامل تاج محل کی مثالی ماربل گنبد اور اس کے بلند میناروں کا رنگ متاثر ہو رہا ہے اور یہ سفید سے براؤن ہوتے جا رہے ہیں۔ اسکول آف ارتھ و ماحولیاتی سائینسیس جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے پ

واشنگٹن 11 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی و امریکی ریسرچرس کا ادعا ہے کہ فضاء میں پائے جانے والے کاربن کے اجزا اور دھول کی وجہ سے عالمی عجائبات میں شامل تاج محل کی مثالی ماربل گنبد اور اس کے بلند میناروں کا رنگ متاثر ہو رہا ہے اور یہ سفید سے براؤن ہوتے جا رہے ہیں۔ اسکول آف ارتھ و ماحولیاتی سائینسیس جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے پروفیسر مائیلک برگن نے کہا کہ ہماری ٹیم یہ بتانے میں کامیاب ہوئی ہے کہ آلودگی والی اشیا کے نتیجہ میں تاج محل کا رنگ متاثر ہو رہا ہے اور خاص طور پر فضاء میں پائے جانے والے کاربن کے اجزا ‘ فیول کے اثرات اور دھول کی وجہ سے جو زراعت اور ٹریفک سے آتی ہے ایسا ہو رہا ہے ۔ جارجیا ٹیک کے علاوہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کانور ( آئی آئی ٹی ۔ کے ) کے ریسرچرس کے علاوہ محکمہ آثار قدیمہ اور یونیورسٹی آف وسکونسن نے بھی اس پراجیکٹ پر کام کیا ہے ۔

تاج محل کو 1600 میحں مغل حکمران شاہجہاں نے اپنی شریک حیات ممتاز محل کی یاد میں تعمیر کیا تھا ۔ یہ ایک بے مثال عمارت ہے جس میں 115 فیٹ بلند ماربل کی گنبد اور مینار بھی ہیں ۔ میناروں کی بلندی 130 فیٹ ہے ۔ یہاں سالانہ لاکھوں کی تعداد میں سیاح دنیا بھر سے آتے ہیں اور اسے 1983 میں یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج کا درجہ دیا گیا تھا ۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ تاج محل کی سفیدی پر 1970 کی دہائی سے اثر ہونا شروع ہوا ہے اور اس کے سفید سنگ مرمر پر براؤن اثر دکھنے میں آ رہا ہے ۔ تاہم معمول کے مطابق صفائی اور دھبوں و غیرہ کو ہٹانے کی کوششوں سے ہنوز اس کی سفیدی باقی ہے ۔ فضائی آلودگی کو تاج محل کے رنگ کے متاثر ہونے کی اصل وجہ سمجھا جا رہا ہے ۔ تاہم ابھی اس سلسلہ میں کوئی باضابطہ مطالعہ نہیں کیا گیا ہے ۔ یہ پتہ چلانے کیلئے تاج محل کے اطراف ہوا میں کیا کچھ پایا گیا ہے جو کوششیں کی گئیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ فضائی آلودگی اس میں زیادہ ذمہ دار ہے ۔ دھول بھی دنیا کے سات عجائبات میں شامل اس یادگار محبت کا رنگ خراب کرنے کی ذمہ دار ہے ۔

TOPPOPULARRECENT