Friday , May 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / فضائی آلودگی کے خاتمہ کیلئے کاٹن فیکٹریوں کی منتقلی ضروری

فضائی آلودگی کے خاتمہ کیلئے کاٹن فیکٹریوں کی منتقلی ضروری

بھینسہ میں عام آدمی پارٹی وفد کی آر ڈی او سے نمائندگی
بھینسہ /17 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ شہر موجودہ کاٹن فیاکٹریوں کی وجہ سے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے خاتمہ کیلئے کاٹن فیاکٹریوں کو شہر سے باہر آبادی سے دور منتقل کرنے کیلئے ایک یادداشت بھینسہ ریونیو ڈیویژن آفیسر ای راجو کو عام آدمی پارٹی کی جانب سے پیش کی گئی ۔ اس موقع پر عام آدمی پارٹی محمد جاوید خان ضلع نرمل جنرل سکریٹری نے بھینسہ آر ڈی او سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھینسہ شہر میں موجود کاٹن فیاکٹریوں کملا جیننگ فیاکٹری ، مینشن کاٹن فیاکٹری ، گیتا کاٹن فیاکٹری ، کنال کاٹن فیاکٹری ، دارابجی کاٹن فیاکٹی ، گوری کاٹن فیاکٹری و دیگر فیاکٹیوں سے خارج ہونے والے دھول ، ذرات اور کوڑے گرنے کی وجہ سے فضائی آلودگی میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے ۔ جس کی وجہ سے عوام بالخصوص معصوم کم عمر بچوں ، حامہ خواتین اور ضعیف العمر افراد کو سانس لینے میں دشواریاں پیش ارہی ہے اور فضائی آلودگی کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں کیونکہ مذکورہ کاٹن فیاکٹریاں گنجان آبادی والے علاقوں میں آجانے کی وجہ سے بھینسہ شہر کی عوام کو آئے دن فضائی آلودگی سے متاثر ہوکر مختلف دشواریوں کا سامناکرنا پڑ رہا ہے ۔ جاوید خان عام آدمی پارٹی ضلعی جنرل سکریٹری نے آر ڈی او سے مطالبہ کیا کہ انسانی زندگیوں کو فضائی آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرے سے حفاظت کرنے کیلئے مذکورہ کاٹن فیاکٹریوں کو شہر سے باہر آبادی سے دور منتقل کرنے کیلئے جلد از جلد ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا اور شہر کو فضائی آلودگی سے محفوظ رکھنے کیلئے زور دیا ۔ اس موقع پر شہر کے مختلف علاقوں کے افراد جن میں سریدھر ساگر راؤ وینکٹیش ، محمد جاوید ، موہن ریڈی ، شام ، روی ، سنجو ، پوتنا و دیگر کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT