Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / فضائی آلودگی کے خلاف مجسموں کو گیس ماسک پہنانے کا انوکھا احتجاج

فضائی آلودگی کے خلاف مجسموں کو گیس ماسک پہنانے کا انوکھا احتجاج

لندن ۔ 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گرین پیس کارکنوں نے بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کے خلاف ایک انوکھا احتجاج منظم کرتے ہوئے شہر کے تقریباً 17 تاریخی مجسموں کو گیس ماسک پہنادیا جس میں ٹرافلگار اسکوائر پر واقع معروف ترین نیلسنس کالم کا مجسمہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ کارکنوں نے برطانوی پارلیمنٹ کامپلکس کے باہر ایستادہ مجسموں کو بھی علامتی گیس ماسک پہنادیئے۔ گرین پیس نے بعدازآں ٹوئیٹ کرتے ہوئے اہم شخصیات کے مجسموں کو ماسک پہنانے کے عمل کا تذکرہ کیا اور کہا کہ برطانیہ میں ہر سال 40,000 انسانی زندگیوں کو فضائی آلودگی کی وجہ سے خطرہ رہتا ہے۔ دیگر مجسموں میں شرلاک ہومز (بیکراسٹریٹ)، ملکہ وکٹوریہ (بکنگھم پیالیس)، ونسٹن چرپل اور اولیور کیمپل (پارلیمنٹ کے باہر)، ایروز (پکاڈلی سرکس) اورتھیری ہنری (ایف سی ایمائریٹس اسٹیڈیم کے باہر) کے نام قابل ذکر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT