Monday , February 19 2018
Home / دنیا / فضائی حملوں میں دولت اسلامیہ کے 25جنگجو ہلاک

فضائی حملوں میں دولت اسلامیہ کے 25جنگجو ہلاک

کابل۔ 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار کے مطابق شمالی جوژیان صوبہ میں دولت اسلامیہ گروپ کے خلاف کئے گئے ایک فضائی حملہ میں ایک چینی اور تین ازبیک دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ یہ فضائی حملے دراصل امریکی قیادت والے اتحاد کے ایک مشترکہ آپریشن کا حصہ تھے۔ دریں اثناء صوبائی پولیس سربراہ فقیر محمد نے بتایا کہ فضائی حملوں میں دولت اسلامیہ کے 25 جنگجو میں ایک چینی اور ازبکستان کے تین جنگجو شامل ہیں۔ یاد رہیکہ داعش یا دولت اسلامیہ کی تشکیل دراصل ناراض طالبان جنگجوؤں نے کی ہے تاہم اب یہ ملک کے شمالی علاقوں میں شدت سے سرگرم ہے جن کی تعداد ہزاروں میں بتائی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT