Wednesday , July 18 2018
Home / دنیا / فضائی حملہ میں 35 شورش پسند اور 5 شہری ہلاک

فضائی حملہ میں 35 شورش پسند اور 5 شہری ہلاک

کابل ۔ 3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار کے مطابق شمالی قندوز میں افغان فورسیس کے فضائی حملہ میں کم و بیش پانچ شہری اور 35 شورش پسند ہلاک ہوگئے۔ دریں اثناء صوبائی گورنر کے ترجمان نعمت اللہ تیموری نے منگل کے روز بتایا کہ صرف ایک روز قبل دشتی آرچی ڈسٹرکٹ میں کئے گئے فضائی حملہ میں 55 شہری زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سرکاری وفد اس حملہ کی تحقیقات کررہا ہے۔ دوسری طرف وزارت دفاع کے ترجمان محمد ردمانش نے بھی قبل ازیں کہا تھا کہ فضائی حملوں کا مقصد طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا تھا جہاں زائد از 30 طالبان مار گرایا گیا جن میں نو کمانڈرس بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقہ میں عسکریت پسندوں کی ایک بڑی تعداد فوجی پریڈ کرنے کیلئے جمع ہوئی ہے جبکہ طالبان نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فضائی حملے میں ایک مدرسہ کو شدید نقصان پہنچا جہاں زائد از 100 علمائ، طلباء اور عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT