Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / فضول خرچی سے اجتناب کرتے ہوئے کار خیر میں حصہ لیں

فضول خرچی سے اجتناب کرتے ہوئے کار خیر میں حصہ لیں

ورنگل /23 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سعدیہ ویلفیر سوسائٹی ورنگل کی جانب سے غریب مستحق مسلم لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب سٹی فنکشن ہال ایل بی نگر ورنگل میں منعقسد ہوئی ۔ اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی محترمہ گونڈو سدھارنی تلگودیشم ایم پی ( راجیہ سبھا ) سرکل انسپکٹر شیر علی نے شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ سعدیہ ویلفیر سوسائٹی قابل مبارک

ورنگل /23 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سعدیہ ویلفیر سوسائٹی ورنگل کی جانب سے غریب مستحق مسلم لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب سٹی فنکشن ہال ایل بی نگر ورنگل میں منعقسد ہوئی ۔ اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی محترمہ گونڈو سدھارنی تلگودیشم ایم پی ( راجیہ سبھا ) سرکل انسپکٹر شیر علی نے شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ سعدیہ ویلفیر سوسائٹی قابل مبارکباد ہے جو غریب مستحق لڑکیوں کی اجتماع کی تقریب منعقد کی ہے ۔ واضح رہے کہ اس سوسائٹی کی جانب سے اب تک 32 لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا ہے ۔ آج کی تقریب میں 6 جوڑوں کی شادیاں انجام پائیں ۔ محترمہ گنڈو سدھارانی اور شیر علی نے سوسائٹی کی جانب سے غریب مستحق لڑکیوں کی شادیوں کے اہتمام پر خوشی کا اظہار کیا اور سوسائٹی کے ذمہ داروں کو مبارکباد دی ۔ سعدیہ ویلفیر سوسائٹی گذشتہ تین سال سے مسلسل یہ خدمات انجام دے رہی ہے ۔ غریب خاندانوں کیلئے اپنی لرکیوں کی شادیاں انجامد ینا دشوار ثابت ہو رہا ہے ۔ اس موقع پر صدر سعدیہ ویلفیر سوسائٹی محمد اسلم نے سوسائٹی کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کی جانب سے ہر جوڑے کو 35 ہزار مالیت کی اشیاء پلنگ ، بستر ، الماری ، اسٹیل کا سامان کپڑے اور روزانہ استعمال کی اشیاء دی جاتی ہیں ۔ اس تقریب میں ایک نو مسلم لڑکے کی شادی کی گئی جو اپنے رشتہ داروں کے ساتھ مذہب اسلام قبول کیا ۔ جو پیشہ کے اعتبار سے آر ایم پی ڈاکٹر ہے ۔ شریک تقریب لوگوں نے خصوصی طور پر اس خاندان کے افراد کو مبارکباد پیش کی جو حال ہی میں مسلمان بنا ۔ سعدیہ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے ہر سال گرما کی تعطیلات میں مفت ختنہ کیمپ کا بھی اہتمام کیا جاتہا ہے ۔ علاوہ اس کے اجتماعی شادیوں کے موقع پر ہر جوڑ کے 50 افراد خاندان کیلئے سوسائٹی کی جانب سے ظہرانہ کا اہتمام کیا جاتا ہے ۔ اس اجتماعی شادیوں کی تقریب سے متاثر ہوکر کئی ایک افراد نے سوسائٹی کی مدد کیلئے آگے آئیں ہیں اور مستقبل سوسائٹی کے ممبر بن کر سوسائٹی کی مالی امداد کریں گے ۔ سعدیہ ویلفیر سوسائٹی کے تقریباً 200 سے زائد مستقل ممبرس موجود ہیں ۔ اس موقع پر ایم اے نعیم سکریٹری الفیضان ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی ورنگل ، محمد زبیر مالک زبیر بک اسٹال ہنمکنڈہ ، محمد اسماعیل زبیح ، شیخ حسین پاشاہ ، سی محمد طاہر اور دیگر نے سوسائٹی کی ستائش کی ۔ محمد صدیق بابا ، محمد احمد علی ، نائب صدر سوسائٹی سید میران حسین ، محمد یعقوب علی ، محمد جانی ، گل محمد، محمد حبیب الدین ، محمد مظہر ، سید عقیل الدین ، محمد کلیم ، محمد مقصود الرحمن ، محمد مجاہد ویلفیر پارٹی آف انڈیا ، محمد خورشید مالک خورشید ہوٹل اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT