Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / فلاحی اسکیمات میں عوام کو شامل کیا جائے : وینکیا نائیڈو

فلاحی اسکیمات میں عوام کو شامل کیا جائے : وینکیا نائیڈو

حیدرآباد۔ 25 ڈسمبر (سیاست نیوز) مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ کلیدی فیصلوں کے معاملے میں تاخیر سے گریز کریں اور عوام کے روبرو جوابدہ رہیں۔ انہوں نے وشاکھاپٹنم میں بہتر حکمرانی پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ جب عہدیداروں سے کسی معاملے میں استفسار کرتے ہیں تو انہیں تشفی بخش جواب دینا چاہئے۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ قانون و دستور کی خلاف ورزی نہ کریں۔ اس کے علاوہ بہتر حکمرانی کے لئے عہدیداروں کو چاہئے کہ مختلف اسکیمات میں عوام کو بھی شامل کریں۔وینکیا نائیڈو نے کہا کہ سماجی بھلائی کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کے فیصلوں سے ملک بھر میں عوام خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور صحت کے معاملے میں بھی ہمیں صفائی کے اصولوں کا خیال رکھنا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT