Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / فلاحی اسکیمات پر خصوصی عمل آوری کی ہدایت

فلاحی اسکیمات پر خصوصی عمل آوری کی ہدایت

محبوب نگر ۔ 11ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دیہی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے متعلقہ عہدیدار مسائل سے واقف ہوں اور یکسوئی کیلئے ضروری اقدامات کریں ۔ ضلع کلکٹر سری دیوی نے ریونیو میٹنگ ہال میں منعقدہ ضلع عہدیداروں کے جائزہ اجلاس میں ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ پلے وکاس پروگرام کے تحت حکومت کی ویلفیر اسکیمات پر عمل آوری کیلئے خصوصی اقدامات کئ

محبوب نگر ۔ 11ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دیہی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے متعلقہ عہدیدار مسائل سے واقف ہوں اور یکسوئی کیلئے ضروری اقدامات کریں ۔ ضلع کلکٹر سری دیوی نے ریونیو میٹنگ ہال میں منعقدہ ضلع عہدیداروں کے جائزہ اجلاس میں ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ پلے وکاس پروگرام کے تحت حکومت کی ویلفیر اسکیمات پر عمل آوری کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر گاؤں سے کم از کم ایک ہزار افراد کو ضمانت روزگار اسکیم کے تحت روزگار فراہم کیا جائے گا ۔ آئی سی ڈی ایس کے ذریعہ فراہم کی جانے والی غذاء کو حقیقی مستحقین تک پہنچانے کے انتظامات کئے جائیں ۔ سرکاری مدارس میں دوپہر کے کھانے کی اسکیم پر عمل آوری پر خصوصی نظر رکھی جائے ۔ موسم گرما کے پیش نظر جن دیہاتوں میں پینے کے پانی کی قلت سنگین شکل اختیار کرچکی ہے وہاں پانی کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔ اجلاس میں ایڈیشنل جوائنٹ کلکٹر راجا رام ‘ پی ڈی ڈی آر ڈی اے چندر شیکھر ریڈی ‘ زیڈ پی سی اوناگماں ‘ اسپیشل کلکٹر ونجا دیوی و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT