Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / فلاحی اسکیمات کے ثمرات کو عوام تک پہنچانے کا مشورہ

فلاحی اسکیمات کے ثمرات کو عوام تک پہنچانے کا مشورہ

سنگاریڈی میں ٹی آر ایس کی رکنیت سازی مہم ، رکن پارلیمان پربھاکر ریڈی کا خطاب
سنگاریڈی /21 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی سنگاریڈی کے ٹی آر ایس پارٹی کی رکنیت سازی مہم کا آج رکن پارلیمان میدک کے پربھاکر ریڈی رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتاپربھاکر اور ایم ایل سی بھوپال ریڈی نے گوکل فنکشن ہال ملکاپور چوراہا سنگاریڈی میں منعقدہ پارٹی کارکنوں کے اجلاس میں افتتاح کیا اور پارٹی کی رکنیت حاصل کی ۔ اس موقع پر صدر ضلع ٹی آر ایس مرلی دھر یادو ، سابق رکن پارلیمان پی مانک ریڈی سابق ایم ایل سی آر ستیہ نارائنا ، چیرمین بلدیہ بی وجئے لکشمی ، چیرمین سی ڈی سی وجیندر ریڈی ، چیرمین زرعی مارکٹ کمیٹی سنگاریڈی کونڈل ریڈی ، ایم اے حکیم سینئیر ٹی آر ایس قائد ایم اے سبحان وائس چیرمین مارکٹ کمیٹی سنگاریڈی ، محمد امین الدین معاون رکن ضلع پریشد میدک ، منوہر گوڑ زیڈ پی ٹی سی نے شرکت کی ۔ کے پربھاکر ریڈی رکن پارلیمان میدک نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس پارٹی اقتدرارمیں آنے کے بعد وزیر اعلی کے چندرا شیکھر راؤ کی مدبرانہ قیادت ریاست تلنگانہ ترقی کی سمت گامزن ہے ۔ حلقہ اسمبلی سنگاریڈی میں بے شمار ترقیاتی کام انجام دئے جارہے ہیں ۔ جبکہ سابق رکن اسمبلی نے سنگاریڈی کی ترقی کو ٹھپ کردیا تھا ۔ صرف آندھرائی وزرائے اعلی کی دورہ سنگاریڈی اور تشہیر پر ہی اکتفا کیا درحقیقت حلقہ اسمبلی سنگاریڈی میں کوئی ترقیاتی کام انجام نہیں دئے گئے ۔ رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتاپربھاکر نے حلقہ اسمبلی سنگاریڈی میں انجام دئے جانے والے ترقی کاموں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صرف ڈھائی سال کے قلیل عرصہ میں 974 کروڑ روپئے کے تقریاتی کام انجام دئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ ان ترقیاتی کاموں اور حکومت تلنگانہ کے فلاحی اسکیمات کے ثمرات کو عوام تک پہونچائیں ۔ پارٹی کارکن اصل میں ریڑھ کی ہڈی مانے جاتے ہیں ۔ پارٹی کارکنوں و قائدین کو چاہئے کہ وہ رکنیت سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے حلقہ اسمبلی سنگاریڈی میں ٹی آر ایس پارٹی کو مزید مضبوط و مستحکم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے سنگاریڈی ٹاون کی ترقی کیلئے خصوصی طور پر 10 کروڑ روپئے منظور کئے ۔ اسی طرح حلقہ اسمبلی سنگاریڈی کے دو بلدیات سداسیوپیٹ اور سنگاریڈی کی ترقی کیلئے 56.73 کروڑ روپئے منظور کئے ۔ اس کے علاوہ جاریہ بجٹ سیشن میں شادی مبارک ، کلیانہ لکشمی اسکیم کی رقم میں اضافہ کرتے ہوئے فی لڑکی 75.116 ہزار روپئے کردئے گئے ۔ اس طرح کی مثالی اسکیمات ملک کے دیگر ریاستوں میں نہیں ملتی ۔ اس موقع پر سرینواس چاری ، کے وجئے کمار ، پربھاکر ، لیاقت علی ، شیخ رشید ، یوسف ، مسعود بن عبداللہ ، محمد واجد اور دیگر قائدین موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT